ہفتہ‬‮ ، 02 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

پاکستان کے متعدد اہم شہروں میں جھلسا دینے والی گرمی نے روزے داروں کو نڈھال کردیا،درجہ حرارت اب کہاں تک جائے گا؟ انتہائی تشویشناک پیش گوئی کردی گئی

datetime 19  مئی‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) شہرقائد میں جھلسا دینے والی گرمی نے روزے داروں کو نڈھال کردیا، پارہ42 ڈگری سینٹی گریڈتک جا پہنچا جبکہ شدت 46 محسوس ہونے لگی، محکمہ موسمیات نے پارہ 43 ڈگری تک جانے کی پیش گوئی کی ہے۔تفصیلات کے مطابق کراچی میں پارہ 40 سے تجاوز کرگیا، محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی کا درجہ حرارت42 ڈگری سینٹی گریڈہوگیا، سمندری ہوائیں بند ہونے سے گرمی زیادہ محسوس کی جارہی ہے،

کراچی میں پارہ43ڈگری تک جانیکاامکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق ہوامیں نمی کے کم تناسب سے بھی گرمی زیادہ ہورہی ہے، ہوا میں نمی کاتناسب صرف13فیصدہے سمندری ہوائیں چلنے کے بعد درجہ حرارت میں کمی کا امکان ہے۔ ڈی جی میٹ عبدالرشید کے مطابق کراچی میں شدید گرمی کی وجہ سمندری ہوا کا بند ہونا ہے، گرمی کا سلسلہ بدھ تک جاری رہے گا۔ڈائریکٹر میٹ عبدالرشید کا کہنا ہے کہ اپر سندھ میں ہوا کا کم دبا پیدا ہوگیا ہے، کم دبا کے باعث سمندری ہوا بند ہوگئی ہے، کراچی میں شمال مغرب کی جانب سے ہواچل رہی ہے، شمال مغرب سے چلنے والی والی گرم اور خشک ہوا کے نتیجے میں23 مئی تک سورج قہر ڈھائے گا، جس کے بعد بتدریج موسم بہتر ہونا شروع ہو جائے گا، بارش کا کوئی امکان نہیں۔محکمہ موسمیات نے ہیٹ ویوو الرٹ جاری کرتے ہوئے پانی اور بجلی کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے کیالیکٹرک، پی ڈی ایم اے اوردیگرادروں کو بھی ایڈوائزری جاری کردی۔شہر کے مختلف اسپتالوں میں بھی ہیٹ ویوو سے بچا کے انتظامات کیے گئے ہیں، ڈاکٹروں کا کہنا ہے شہری غیرضروری طور پر گھر سے نکلنے سے گریز کریں ۔گرمی کی شدت میں اضافے اور حبس کے باعث ماہرین نے شہریوں کو احتیاط کی ہدایت کی ہے۔ شہرقائد میں جھلسا دینے والی گرمی نے روزے داروں کو نڈھال کردیا، پارہ42 ڈگری سینٹی گریڈتک جا پہنچا جبکہ شدت 46 محسوس ہونے لگی، محکمہ موسمیات نے پارہ 43 ڈگری تک جانے کی پیش گوئی کی ہے۔

موضوعات:



کالم



عمران خان ہماری جان


’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…

کوفتوں کی پلیٹ

اللہ تعالیٰ کا سسٹم مجھے آنٹی صغریٰ نے سمجھایا…