جمعرات‬‮ ، 18 جون‬‮ 2026 

شدید ترین اختلافات کے بعد بڑا بریک تھرو،حکومت اور اپوزیشن بالاخرنگراں وزیراعظم کے نام پر متفق ہوگئے ،نگران وزیراعظم مرد ہیں یا خاتون؟ حیرت انگیز انکشافات

datetime 19  مئی‬‮  2018 |

اسلام آباد (این این آئی)حکومت اور اپوزیشن کے درمیان نگراں وزیراعظم کے متفقہ نام پر اتفاق ہوگیا ہے ۔ذرائع کے مطابق نگراں وزیراعظم کی تقرری پر حکومت اور اپوزیشن کے درمیان اتفاق کے بعد اب نگراں وفاقی کابینہ پر بھی مشاورت شروع کر دی گئی ہے

ذرائع کے مطابق وزیراعظم اور خورشید شاہ کے درمیان پنجاب، سندھ اور بلوچستان کی نگران وزرات اعلیٰ پر بھی مشاورت شروع ہوگئی ہے ٗ مسلم لیگ (ن) نے پنجاب میں نگران وزیراعلیٰ کے لیے بھی پیپلزپارٹی سے رائے مانگی ہے۔نگراں وزیراعظم کے معاملے پر اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ سے سوال کیا گیاکہ کیا نگراں وزیر اعظم چھوٹے صوبوں سے ہو گا؟ اس پر خورشید شاہ نے کہا کہ صوبے کا بتا دیا تو باقی کیا بچے گا۔اپوزیشن لیڈر سے سوال کیا گیا کہ نگراں وزیراعظم کوئی خاتون ہو گی یا مرد ہوگا؟ اس پر خورشید شاہ نے جواب دیا کہ نگراں وزیراعظم کے لیے جنس کی پابندی نہیں دونوں ہوسکتے ہیں۔خورشید شاہ سے سوال کیا گیا کہ نگراں وزیراعظم کیلئے میڈیا پر جو نام چل رہے ہیں کیا ان میں کوئی نام ہے؟ اس پر اپوزیشن لیڈر کا کہنا تھا کہ ضروری نہیں کہ جو نام فائنل ہورہا ہے اس کا میڈیا پربھی چرچا ہو۔نجی ٹی وی کے مطابق اپوزیشن لیڈر کا کہنا تھاکہ ہماری کوشش ہے کہ متفقہ طور پر غیر متنازعہ شخص کو وزیراعظم لگایا جائے، منگل کو وزیر اعظم سے ملاقات کے بعد نگراں وزیر اعظم کینام کا اعلان کروں گا۔



کالم



فلم میں بھی ہارنے سے انکار


یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…