منگل‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2024 

پانچ وقت اذان نشر کرنے کے احکامات 45ٹی وی چینلز نے ہوا میں اُڑادیئے،نام جاری،بڑا قدم اُٹھالیاگیا

datetime 19  مئی‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان الیکٹرانک میڈیاریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے رٹ پٹیشن نمبر 4098/2013 سے متعلق مؤرخہ 9مئی 2018ء کے تحت جاری کردہ احکامات جن کے تحت تمام سیٹلائٹ ٹی وی چینلزپر پانچ وقت آذان نشر کرنا لازمی قرار دیا گیا تھا کی خلاف ورزی پر 45 ٹی وی چینلز کو حتمی انتباہ جاری کرتے ہوئے عدالتِ عالیہ کے احکامات پر فوری عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔

بصورتِ دیگر تمام چینلز کو مطلع کیاگیا ہے کہ عدالتی احکامات پر عملدرآمد نہ ہونے کی صورت میں مزیدکسی تاخیر کے چینل کے لائسنس کی معطلی کیلئے کاروئی عمل میں لائی جائے گی۔ جن چینلز کو حتمی انتباہ جاری کی گئیں ہیں ان میں اے آر وئی نیوز، جیو نیوز، ایکسپریس نیوز، سماء ٹی وی، اب تک، جاگ، نیوز ون، کیپیٹل ٹی وی،دن نیوز، نیوٹی وی، چینل 24، سچ ٹی وی، چینل ۵، بول نیوز، 7نیوز، K21، کوہِ نور ، خیبر نیوز، مشرق ٹی وی ، رائل ٹی وی، راوی ٹی وی ، ہم نیوز، کے ٹو، آکسیجن، جیو انٹرٹینمنٹ، ایکسپریس انٹرٹینمنٹ ، اے آر وئی ڈیجیٹل، ہم ٹی وی، آج انٹرٹینمنٹ، ٹی وی ون، ہم ستارے، اے پلس، فلمیزیا، ایچ ٹی وی، سی ٹی وی، اے آر وئی زندگی ، جیو کہانی، جلوہ، 8ایکس ایم، سٹار ایشیا، پلے انٹرٹینمنٹ ، اپنا، پشتو1، آواز اور ذائقہ شامل ہیں ۔دریں اثناء اسلام آباد ہائیکورٹ کے مذکورہ فیصلہ کے تحت عدالتِ عالیہ نے ماہ رمضان میں تمام ٹی وی چینلز کو غیر ملکی مواد بالخصوص “انڈین” نشر کرنے پر پابندی عائد کی تھی جس کے بر عکس ’جیو کہانی‘اور’ فلمیزیا‘نے عدالتی احکامات کی خلاف ورزی کرتے ہوئے یکم رمضان کو انڈین ڈرامے نشر کئے جن پر پیمرا نے دونوں چینلز کو اظہارِ وجوہ کے نوٹسز جاری کرتے ہوئے غیر ملکی مواد فوری طور پر بند کرنے کی ہدایت کی ہے۔ مزیدبرآں اتھارٹی نے’اے آر وئی ڈیجیٹل ’،ٹی وی ون اور بول نیوز پر عدالتی احکامات کے برخلاف لاٹری شوز دِکھانے پر اظہارِ وجوہ کے نوٹس جاری کرتے ہوئے مذکورہ پروگرام فوری بند کرنے کا حکم دیا ہے ۔ اتھارٹی نے تمام چینلز کوفوری طور پر عدالتی احکامات پر عملدرآمد یقینی بنانے کا حکم دیتے ہوئے مؤرخہ 25مئی 2018ء کو ہمراہ جواب ذاتی شنوائی کے لیے طلب کیا ہے۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…