واشنگٹن (نیوز ڈیسک) معروف جریدے فوربز نے 2018کی75 طاقتور ترین شخصیات کی فہرست جاری کی ہے جس میں پاک فوج کی آرمی چیف کو 68واں نمبر دیا گیا ۔ معروف رسالےفوربز نے سنہ 2018 کیلئے دنیا کی 75 طاقتور ترین شخصیات کی فہرست جاری کر دی ہے، جس میں پاکستان کے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ 68 ویں طاقتور ترین شخصیت قرار پائے ہیں۔جرمن چانسلر اینجلا مرکل رینکنگ میں چوتھے نمبر پر،
ایمزون کے سربراہ جیف جانز پانچویں، پوپ فرانس رینکنگ میں چھٹے، بل گیٹس ساتویں نمبر پر ہیں، فوربز کی جانب سے جاری اس فہرست میں سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان دنیا کی آٹھویں طاقتور ترین شخصیت ہیں، ان کے بعد دیگر شخصیات میں بالترتیب لاری پیج گوگل، جیروم ایچ پاول، صدر ایمانوئیل، فیس بک کے بانی مارک زکر برگ، برطانوی وزیراعظم تھریسامے، چین کے وزیراعظم لی کی چپانگ، امریکی تاجر وارن بوفٹ، ایرانی سپریم لیڈر علی خامنہ ای، بینکر مار یو ڈراغی، امریکی بینکر جیمی ڈیمون، سرمایہ کار کا رلوس سلم ہیلو، علی بابا گروپ کے سر براہ جیک ما، آئی ایم ایف کی سر براہ کر سٹین لاگارڈ، والٹ مارٹ سٹورز کے سر براہ ڈو میک میلن، ایپل کے چیئرمین کک، ایلون مسک ٹیسلا، اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو، ماہوا تینج چین، لاری فینک بلیک راک، ٹیوٹا موٹرز کے سربراہ کیوٹویوڈا، جنرل الیکٹرک کے سربراہ جان ایل فلیزی، اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انٹونیو گیوٹریس، بھارتی بزنس مین مکیش امبانی، جین کلاڈجنکر یورپی یونین، ڈیرن ووڈز ایکسون موبل، سر گئی برن ایلفائے بیٹ، کم جونگ ان شمالی کوریا، چارلیس کوک کوک انڈسٹریز، وزیراعظم شینز و ابے جاپان، روپرٹ ملڈوک نیوز کارپ، ستیا ناڈیلا مائیکرو سافٹ، جم یونگ کم ورلڈ بینک، سٹیفن شوارزمان بلیک
سٹون گروپ، خلیفہ بن زید النیہان یو اے ای، ہاروکیکو کوروڈ اجاپان،مصری صدر عبدالفتح السیسی، لی کاشنگ سی کے ہولڈنگز، لوئید بلینک فن گولڈ مین گروپ، ترک صدر طیب اردوان، بوب ایگر والٹ ڈزنی، مائیکل ٹیمر برازیل، مائیکل بلومبرگ، وانگ جین لن ڈالین وانڈا گروپ، میری بارا جنرل موٹرز، مون جے ان جنوبی کوریا، ماسایوشی سون سوفٹ بینک کارپ، برنارڈارنالٹ فرانس، کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو، رابن لی بائیڈو، مائیکل ڈیل، ہوئی کا یان ایور گرانڈ رئیل سٹیٹ گروپ، لی ہسین لونگ وزیراعظم سنگا پور،
شام کے صدر بشارالاسد، جان رابرٹس امریکہ، اینریک پینا نیٹو صدر میکسیکو، کین گریفین سائیٹڈل ایل ایل سی، الیکوڈینگوٹ ڈینگوٹ گروپ، مائیک پنس امریکی نائب صدر،پاکستان آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ، روڈ ریگو ڈیوٹریٹ صدر فلپائن، ابیگیل جانسن فائیڈ یلٹی انویسٹمنٹ، ریڈہاسٹنگ نیٹ فلیکس، رابرٹ مولر امریکہ، داعش کے سربراہ ابو بکر البغدادی، بھارتی وزیر اعظم مودی، جو کوویڈوڈوصدر انڈونیشیا اور رینکنگ میں 75 ویں پوزیشن پر جیانی انفانٹینو فیفا ہیں۔