اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی عامر ڈوگر نے کہا ہے کہ نیب پیپلز پارٹی کی بڑی مچھلیوں کو کلین چٹ دے رہا ہے۔جمعہ کو پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ قومی اداروں پر تنقید کرنا درست نہیں۔
انہوں نے کہا کہ نیب پیپلز پارٹی کی بڑی مچھلیوں کو کلین چٹ کس بات پر دے رہی ہے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ میرے خلاف بجلی چوری کا جھوٹا مقدمہ بنایا گیا مگر واپڈا کے تین ایماندار افسران پر مشتمل کمیٹی نے تحقیقات کے بعد مجھے کلیئر کیا۔