پیر‬‮ ، 23 دسمبر‬‮ 2024 

پاکستان کے اہم علاقے کے سب سے بڑے ہسپتال میں محفل موسیقی اور ڈانس پارٹی کا انکشاف،مریضوں کا کیا حال ہوا؟ شرمناک انکشافات

datetime 9  مئی‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

میرانشاہ  (مانیٹرنگ ڈیسک) شمالی وزیرستان کے سب سے بڑے طبی مرکز میرانشاہ ہسپتال میں محفل موسیقی سجانے کے انکشاف کے بعد گورنر خیبر پختونخوا نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ایجنسی سرجن اور ایم ایس کو معطل کر دیا ۔شمالی وزیرستان کے ایجنسی ہیڈکوارٹر ہسپتال میران شاہ میں رقص و سرود کی محفل سجائی گئی۔

ایجنسی سرجن محمد یونس نے نوٹس لے کر تحقیقات کا حکم دے دیا ۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایجنسی سرجن کا کہنا تھا کہ انہیں سوشل میڈیا کے ذریعے معلوم ہوا کہ ہسپتال میں ڈانس پارٹی ہوئی ہے جس سے مریضوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا تاہم ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے انکوائری کا حکم دیا ہے کہ محفل موسیقی ہسپتال کی حدود میں منعقد کی گئی تھی یا ہسپتال سے باہر ۔ایجنسی سرجن کے مطابق ہسپتال کی حدود میں ڈانس پارٹی ثابت ہونے پر سخت کارروائی کی جائے گی۔ میران شاہ اسپتال میں میوزک پروگرام اور ڈانس پارٹی پر قبائلی عمائدین نے اعلی حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔عمائدین کے مطابق ذمہ داروں کے خلاف کارروائی نہ کی گئی تو پشاور میں احتجاج کریں گے۔دوسری جانب گورنر اقبال ظفر جھگڑا نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ایجنسی سرجن اور ایم ایس ہسپتال کو معطل کر دیا اور تحقیقاتی رپورٹ جلد پیش کرنے کی ہدایت جاری کردی۔ الی وزیرستان کے سب سے بڑے طبی مرکز میرانشاہ ہسپتال میں محفل موسیقی سجانے کے انکشاف کے بعد گورنر خیبر پختونخوا نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ایجنسی سرجن اور ایم ایس کو معطل کر دیا ۔شمالی وزیرستان کے ایجنسی ہیڈکوارٹر ہسپتال میران شاہ میں رقص و سرود کی محفل سجائی گئی۔ ایجنسی سرجن محمد یونس نے نوٹس لے کر تحقیقات کا حکم دے دیا ۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…