اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سندھ کے چھوٹے سے ٹھیکیدار کے اکائونٹس سے 90کروڑ روپے کی رقم کا لین دین، ایف بی آر حرکت میں آگئی، ٹھیکیدار کا اظہار لاعلمی۔ تفصیلات کے مطابق سندھ کے شہر حیدر آباد کے علاقے ڈیفنس میں رہائش پذیرایک چھوٹے سے ٹھیکیدار اسحاق راہو نے ایف بی آر والوں کی دوڑیں لگوا دی ہیں۔ ایف بی آر کی ٹیم نے اس وقت اسحاق راہو کے سے پوچھ گچھ کی جب انہیں معلوم ہوا ہے کہ اسحاق راہو کے اکائونٹ سے 90 کروڑ روپے کی ٹرانزیکشن
سامنے آئی۔ ایف بی آر کو شبہ ہے کہ اس ٹھیکیدار کے اکائونٹس کو منی لانڈرنگ کے لئے استعمال کیا گیا ہے، تاہم اسحاق راہو کا موقف ہے کہ وہ ایک چھوٹا ٹھیکیدار ہے اس کے پاس اکائونٹ میں کبھی اتنی بڑی رقم نہیں رہی اگر اس کے اکائونٹ سے 90 کروڑ روپے کی ٹرانزیکشن ہوئی ہے تو اسے اس کا علم نہیں ہے کہ یہ کس نے کی ہے۔ ایف بی آر نے اسحاق راہو سے پوچھ گچھ کے بعد تحقیقات کا دائرہ وسیع کر دیا ہے اور اس میں بینک اور دیگر لوگوں سے بھی پوچھ گچھ کا فیصلہ کیا گیا ہے۔