اسلام آباد (آئی این پی)مسلم لیگ (ن) کے ترجمان سینیٹر ڈاکٹر آصف کرمانی نے کہا ہے کہ اکتوبر 2010 کے پی ٹی آئی کے لاہور کے جلسے کے مقابلے میں پی ٹی آئی کا آج کا جلسہ چھوٹا ہے،پی ٹی آئی نے کے پی کے تمام وسائل آج کے جلسے میں جھونک دئیے ہیں ، لاہور ئیے اس جلسے سے لا تعلق ہیں، جلسے کیلئے باہر سے لوگ لائے گئے ۔اتوار کواپنے بیان میں سینیٹر ڈاکٹر آصف کرمانی نے کہاکہ اکتوبر 2010 کے پی ٹی آئی کے لاہور کے جلسے کے مقابلے میں پی ٹی آئی کا آج کا جلسہ چھوٹا ہے –
انھوں نے کہاکہ پی ٹی آئی نے کے پی کے تمام وسائل آج کے جلسے میں جھونک دئیے ہیں – لاہور ئیے اس جلسے سے لا تعلق ہیں ۔ جلسے کیلئے باہر سے لوگ لائے گئے ہیں ۔ یہ زندہ دلان لاھور کا جلسہ نہیں ۔دوسری جانب صحافتی حلقوں کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کے جلسے کی ٹی وی کیمروں کے ذریعے جلسے کی فل کوریج کی گئی جبکہ اس موقع پر ڈرون کے ذریعے جلسے کی انتہا کو ناپا گیا ، تجزیہ کاروں کا بھی یہی کہنا ہے کہ تحریک انصاف کا جلسہ 2010کی نسبت چھوٹا تھا۔