اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) سردارسورن سنگھ کےقتل کےملزمان کی رہائی پولیس کی ناقص تفتیش کانتیجہ، عوام نےعمران خان اورخیبرپختونخواپولیس کی کارکردگی دیکھ لی، وفاقی حکومت پولیس افسران کودیے گئے کارکردگی میڈلز واپس لے، پی ٹی آئی کی خاتون ایم این اے مسرت زیب نے خیبرپختونخواہ پولیس کی کارکردگی پر سوالات اٹھا دئیے، عمران خان پر بھی تنقید۔ تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کی خاتون ایم این اے مسرت زیب نے سردار سورن سنگھ کے قتل کے ملزمان کی رہائی کو پولیس
کی ناقص تفتیش کا نتیجہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ عوام نےعمران خان اورخیبرپختونخواپولیس کی کارکردگی دیکھ لی، وفاقی حکومت پولیس افسران کودیے گئے کارکردگی میڈلز واپس لے۔مسرت زیب کا کہنا تھا کہ حکومت نےکیس میں جن افسران کومیڈل سے نوازا ان سےمیڈلزواپس لیے جائیں۔ مسرت زیب نے کہا کہ عدالت نے ناقص تفتیش اورعدم ثبوت پرتمام ملزمان کوبری کردیا۔ تاہم قائداعظم میڈل پراب ان افسران کا کوئی حق نہیں بنتا۔ وفاقی حکومت کی جانب سے23 مارچ کودئیے گئے میڈل واپس لئے جائیں۔