اسلام آباد (آئی این پی) وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے اسلام آباد کے دیہی علاقے پھلگراں میں جدید ذیابیطس مرکز کاافتتاح کرتے ہوئے مرکز کیلئے دس کروڑ روپے عطیہ کا اعلان کر دیا اور کہا ہے کہ یہ مرکز پاکستان میں ذیابیطس کے علاج معالجے کے حوالے سے بنیادی ادارہ ہوگا ، موجودہ چیلنجز کے باوجود ذیابیطس مرکز حقیقت بن چکا ہے، مخیر حضرات کی مدد کے بغیر ایسے مراکز قائم نہیں ہوسکتے ۔
پھلگراں ذیابیطس سینٹر کا تشخیص اور علاج کے ساتھ تربیت کی سہولت بھی فراہم کرے گا‘ اس مرکز ذیابیطس سے شہریوں کو علاج معالجہ کی معیاری سہولیات فراہم ہوں گی۔ جمعہ کو وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے پھلگراں میں ذیابیطس سینٹر کا افتتاح کیا اس موقع پر وفاقی وزیر صحت سائرہ افضل تارڑ بھی موجود تھیں۔ وزیراعظم نے ذیابیطس مرکز کے لئے دس کروڑ روپے کی گرانٹ کا اعلان کیا۔ ذیابیطس سنٹر کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ مخیر حضرات کی مدد کے بغیر ایسے مراکز قائم نہیں ہوسکتے۔ موجودہ چیلنجز کے باوجود ذیابیطس مرکز حقیقت بن چکا ہے یہ مرکز تشخیص اور علاج کے ساتھ تربیت کی سہولت بھی فراہم کرے گا۔ یہ مرکز ذیابیطس کے خاتمہ میں اہم کردار ادا کرے گا اور اس مرکز سے شہریوں کو علاج معالجہ کی معیاری سہولیات فراہم ہوں گی۔ مرکز ذیابیطس صرف علاقہ کے لئے ہی نہیں بلکہ پورے ملک کے لئے مثالی اور مشعل راہ ہوگا۔ وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے اسلام آباد کے دیہی علاقے پھلگراں ذیابیطس مرکز کیلئے دس کروڑ روپے عطیہ کا بھی اعلان کیا۔