اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما نیئر بخاری نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت 31 مئی تک اپنی مدت مکمل کر چکی ہوگی اور اگلا بجٹ یکم جولائی سے شروع ہوگا تو ایسے موقع پر جب ان کا اپنا مینڈیٹ ہی باقی نا رہے تو ان کا بجٹ پیش کرنے کا کوئی حق نہیں بنتا۔پاکستان پیپلز پارٹی کے سابق رہنما ندیم افضل چن کا پارٹی کو خیرباد کہہ کر پاکستان تحریک انصاف
میں شمولیت اختیار کرنے پر نئیر بخاری نے کہا کہ’ یاسی جماعتوں میں اکثر لوگ آتے اور جاتے رہتے ہیں جو نئی بات نہیں اور ناہی پیپلز پارٹی اس بات پر پریشان ہے۔انہوں نے کہا کہ 1977 میں جب مارشل لاء لگا تو بہت سے اہم ساتھی پارٹی چھوڑ کر چلے گئے تھے لیکن پیپلز پارٹی تب بھی قائم رہی اور آج بھی موجود ہے اور جو لوگ پیپلز پارٹی چھوڑ کر جاتے ہیں وہ سیاست میں گم ہوجاتے ہیں۔