منگل‬‮ ، 05 اگست‬‮ 2025 

اسلام آباد،حکومت وفاق کے لئے آئندہ مالی سال 2018-19ء کے لئے کتنے ارب کا ترقیاتی بجٹ پیش کرے گی’ مختلف مقاصد کیلئے کتنے ارب روپے رکھے گئے ہیں؟تفصیلات منظر عام پر آگئے

datetime 25  اپریل‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)حکومت وفاق کے لئے آئندہ مالی سال 2018-19ء کے لئے 1ہزار 30ارب کا ترقیاتی بجٹ پیش کرے گی۔ جس میں انفراسٹرکچر کے لئے 575ارب پی ایس ڈی پی میں رکھے گئے ہیں جو کہ وفاقی بجٹ کا 62فیصد حصہ ہے۔ اس طرح پاور سیکٹر کے لئے 80ارب روپے رکھے گئے ہیں۔ دستاویزات کے مطابق ٹرانسپورٹ اینڈ کمیونیکیشن کے لئے 400ارب روپے رکھے گئے ہیں جو کہ کل بجٹ کا 41فیصد بنتے ہیں۔

ٹرانسپورٹ اینڈ کمیونیکیشن کے بجٹ میں این ایچ اے کے لئے 310ارب روپے ، ریلویز کے لئے 39ارب روپے جبکہ ایوی ایشن و دیگر منصوبوں کے لئے 44ارب روپے رکھے گئے ہیں۔ مالی 2018-19ء کے وفاقی بجٹ میں پانی کے منصوبوں کے لئے 65ارب روپے رکھے گئے ہیں جس میں 23ارب روپے بھاشا ڈیم کے لئے پانی کی سات نئی سکیموں کے لئے 2ارب روپے رکھے گئے ہیں جو کہ وفاقی بجٹ کا 7فیصد بنتا ہے۔ سوشل سیکٹر کے لئے 135ارب روپے رکھے گئے ہیں۔ جن میں سے 57ارب روپے تعلیم پر خرچ ہوں گے صحت و پاپولیشن ویلفیئر کے لئے 37ارب روپے ، پاک ایس ڈی جیز کمیونٹی کے لئے 5ارب روپے جبکہ دیگر سوشل سیکٹر کے منصوبوں کے لئے 36ارب روپے رکھے گئے ہیں۔ سوشل سیکٹر کا بجٹ کل بجٹ کا 14فیصد حصہ ہے۔ آئندہ مالی سال کے بجٹ میں سائنس اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی کے لئے 12ارب روپے رکھے گئے ہیں جو کہ وفاقی بجٹ کا ایک فیصد حصہ بنتا ہے۔ مالی سال 2018-19ء کے بجٹ میں گورننس کے لئے 18ارب روپے رکھے گئے ہیں جو کہ وفاقی بجٹ کا 2فیصد حصہ بنتا ہے۔ اسی طرح خصوصی طور پر آزاد کشمیر گلگت بلتستان اور فاٹا کے لئے 72ارب روپے رکھے گئے ہیں جو کہ کل بجٹ کا 8فیصد حصہ بنتا ہے جس کے تحت فاٹا آزاد کشمیر گلگت بلتستان میں انفراسٹرکچر اور دیگر منصوبوں پر کام کیا جائے گا۔ ٹی ڈی پیز کے لئے رواں مالی سال کے بجٹ میں 105ارب روپے رکھے گئے ہیں جوکہ مالی سال 2015-16ء میں بھی 105ارب ہی تھے جو کہ کل بجٹ کا 11فیصد حصہ بنتا ہے۔ پی پی پی موڈ فنانسنگ کے لئے 100ارب روپے رکھے گئے ہیں۔ شروع میں وفاق فیڈرل پی ایس ڈی پی 705روپے کا تھا لیکن اسے بڑھا کر 1ہزار30ارب روپے کر دیا گیا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مورج میں چھ دن


ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…