اتوار‬‮ ، 06 جولائی‬‮ 2025 

پاکستان نے اپنی سرزمین سے دہشت گردی ختم کردی ہے،پاکستان کے وزیر دفاع خرم دستگیر خان کا چین میں شنگھائی تعاون تنظیم کے وزرائے دفاع کے اجلاس سے خطاب ،بڑااعلان کردیا

datetime 25  اپریل‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بیجنگ (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر دفاع خرم دستگیر خان نے کہا ہے کہ پاکستان نے اپنی سرزمین سے دہشت گردی ختم کردی ہے،افغانستان میں داعش کی موجودگی خطے کیلئے عدم تحفظ کا باعث ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق وزیر دفاع نے یہ بات چین کے دارالحکومت بیجنگ میں شنگھائی تعاون تنظیم کے وزرائے دفاع کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی ۔

وفاقی وزیر نے شرکا کو پاکستان میں دہشت گردی کیخلاف جنگ میں اپنے ہزاروں شہریوں اور فوجیوں کی جانی قربانیوں سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کیخلاف جنگ میں پاکستان نے 120 ارب ڈالرز سے زائد نقصان اٹھایا، دہشت گردی کے خاتمے کیلئے پارلیمنٹ نے جامع قومی لائحہ عمل اپنایا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان نے اپنی سرزمین سے دہشت گردی ختم کردی ہے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ افغانستان میں داعش کی موجودگی خطے کیلئے عدم تحفظ کا باعث ہے۔ انہوں نے کہا کہ خطے کو متعدد قسم کے مسائل کا سامنا ہے جن میں شدت پسندی، غربت، واٹرمینجمنٹ نہ ہونے جیسے مسائل، منشیات، پناہ گزینوں، انسانی سمگلنگ اور سرحدوں کے مسائل شامل ہیں۔انہوں نے کہا کہ شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کو باہمی مسائل کا بھی سامنا ہے لیکن ان مسائل سے ہمارے اجتماعی کام میں کوئی رکاوٹ نہیں آنی چاہئے ۔  وزیر دفاع خرم دستگیر خان نے کہا ہے کہ پاکستان نے اپنی سرزمین سے دہشت گردی ختم کردی ہے،افغانستان میں داعش کی موجودگی خطے کیلئے عدم تحفظ کا باعث ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق وزیر دفاع نے یہ بات چین کے دارالحکومت بیجنگ میں شنگھائی تعاون تنظیم کے وزرائے دفاع کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی ۔ وفاقی وزیر نے شرکا کو پاکستان میں دہشت گردی کیخلاف جنگ میں اپنے ہزاروں شہریوں اور فوجیوں کی جانی قربانیوں سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کیخلاف جنگ میں پاکستان نے 120 ارب ڈالرز سے زائد نقصان اٹھایا،

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…