پیر‬‮ ، 22 جون‬‮ 2026 

ہمیں مسلسل نا انصافی کا نشانہ بنایا گیا : ووٹ ،آئین کی حرمت کو یقینی بنائے بغیر آگے بڑھنا ممکن نہیں ،خواجہ سعد رفیق

datetime 23  اپریل‬‮  2018 |

لاہور (ا ین این آئی) وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ ہمیں مسلسل نا انصافی کا نشانہ بنایا گیا ،ووٹ اور آئین کی حرمت کو یقینی بنائے بغیر آگے بڑھنا ممکن نہیں،منصفانہ غیر جانبدارانہ اور بروقت انتخابات ہی ملک کو درپیش بحرانوں سے نکال سکتے ہیں ۔ انہوں نے اپنے جاری کردہ ایک بیان میں کہا کہ نامساعد حالات اور رکاوٹوں کے باوجود مسلم لیگ (ن) حکومت کی کارکردگی ماضی اور حال کی تمام حکومتوں سے بہتر رہی ہے ۔

مگر ہمیں مسلسل نا انصافی کا نشانہ بنایا گیا ہے ،منصفانہ غیر جانبدارانہ اور بروقت انتخابات ہی ملک کو درپیش بحرانوں سے نکال سکتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ عام انتخابات قریب ہیں ، ملک میں سب کے لئے سازگار ماحول مہیا کیا جائے اور انتخابی عمل متنازعہ بنانے سے گریز کیا جائے ۔ خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ ووٹ اور آئین کی حرمت کو یقینی بنائے بغیر آگے بڑھنا ممکن نہیں ،اختلاف احترام سے بھی کیا جا سکتا ہے ، فریقین ایک دوسرے کی گت بنانے کی بجائے انصاف اور تدبر سے کام لیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



محمد بوٹا انجم


محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…