سرگودھا(این این آئی)سابق تحصیل ناظم خوشاب کی گاڑی پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کر دی جس سے وہ معجزانہ طور پر محفوظ رہے۔پولیس نے حالات و واقعات کا جائزہ لیتے ہوئے قاتلانہ حملہ کا مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔زرائع کے مطابق سابق تحصیل ناظم ملک
غلام رسول سنگھا اپنی گاڑی پر جا رہے تھے کہ سٹیلائٹ ٹاون خوشاب پھاٹک کے قریب نامعلوم افراد نے قاتلانہ حملہ کرتے ہوئے ان کی کار پر فائرنگ کر دی اس قاتلانہ حملہ میں غلام رسول سنگھامحفوظ رہے۔ پولیس نے نامعلوم حملہ اوروں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔