بدھ‬‮ ، 02 جولائی‬‮ 2025 

چوہدری نثار عمران جیسے دغاباز کے جھانسے میں آنیوالے نہیں ، کیا کوئی انوکھے لاڈلے سے جواب طلبی کرے گا؟اہم لیگی رہنما کا بیان

datetime 20  اپریل‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( این این آئی) وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ ہمیں کوسنے اور طعنے دینے والے عمران خان اور آصف زرداری خاموش پارٹنر بن چکے ہیں ،چوہدری نثار عمران جیسے دغاباز کے جھانسے میں آنے والے نہیں ،عمران کا بیان کہ انکے جلسوں کی وجہ سے عدالت کو نواز شریف کے خلاف کیس سننا پڑا کھلی توہین عدالت ہے ،کیا کوئی انوکھے لاڈلے سے جواب طلبی کرے گا ؟۔

انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہا کہ میری کردار کشی کی افسوسناک گھناؤنی مہم جاری ہے ، پہلے آشیانہ سکیم سے جوڑنے کی کوشش کی گئی ،پھر ایک ہاؤ سنگ سکیم کا مالک بنا دیا گیا۔ پھر میری اور میرے بھا ئی کی 40 کنال ملکیتی جگہ کا ڈھول پیٹا گیا جو کہ ہمارے اثاثہ گوشواروں میں پہلے سے موجود ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ریلوے کے لئے صدق دل اور نیک نیتی سے کام کیا سوچتا تھا اس کا کچھ خیال رکھا جائیگا لیکن میری سوچ غلط تھی ملک کے لئے کام کرنے کا صلہ الزامات اور سزائیں ہی ٹھہرا ہے ، اب ریلوے میں کرپشن کے الزام کا سامنا ہے ، جھوٹے الزامات تراشنے والے اللہ کے قہر سے ڈریں۔ خاموش رہوں تو کہا جاتا ہے کچھ غلط کیا ہے تبھی نہیں بولتے۔ بولوں تو کہتے ہیں گستاخ محاذ آرائی کرتے ہیں ۔ خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ چوہدری نثار عمران جیسے دغاباز کے جھانسے میں آنیوالے نہیں ہیں ، عمران منہ دھو رکھو۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں کوسنے اور طعنے دینے والے عمران اور زرداری خاموش پارٹنرز بن چکے ہیں ، پاکستان میں آج تک کسی طاقتور کا احتساب نہیں ہوا، عمران کا بیانیہ جھوٹا ہے ، بے ضمیر ، بے وفا اور ابن الوقت لوگوں کے گٹھ جوڑ کا دوسرا نام پی ٹی آ ئی ہے ۔ خواجہ سعد رفیق نے مزید کہا کہ عمران کا بیان کہ انکے جلسوں کی وجہ سے عدالت کو نواز شریف کے خلاف کیس سننا پڑا کھلی توہین عدالت ہے ، کیا کوئی انوکھے لاڈلے سے جواب طلبی کرے گا ؟۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…