لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف نے کارکنوں کو ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ میری نااہلی پر احتجاج کرکے عوام کو پریشان نہیں کرنا کیونکہ کے اللہ کے نیک اور برگزیدہ بندوں پر آزمائشیں آتی رہتی ہیں ان خیالات کا اظہار جاتی امرا میں نماز جمعہ کی ادائیگی کے بعد کارکنوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے ہدایت کی کہ سپریم کورٹ کے نااہلی کے فیصلے پر احتجاج کرکے عوام کو پریشان مت کرنا آپ سب
صبر سے کام لیں اچھا اور بُرا وقت آتا رہتا ہے یہ اللہ کے فیصلے ہیں انہوں نے کارکنوں کو پیغمبروں کے حوالے دیے کے حضرت یوسف علیہ سلام کو بھائیوں نے کنویں میں ڈالا لیکن انہوں نے صبر کیا اور حضرت لوط علیہ سلام پر بھی مصیبتیں آئیں مصبت میں صبر اور شکر سے کام لینا چاہیے انہوں نے مزید کہا کہ بُرے وقت میں ساتھ دینے والا اچھا ساتھی ہوتا ہے اس لیے لاکھوں اور کروڑوں دوست بنانے سے چند وفادار دوست ہی بہتر ہیں