اسلام آباد (آئی این پی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ جے آئی ٹی میں چالیس نامعلوم افراد نے تفتیش کی‘ ہر آنیوالے دنوں میں نئے پول کھل رہے ہیں‘ کیس میں ہوئی ناانصافی پوری قوم کو نظر آرہی ہے‘ پارٹی چھوڑ کر جانیوالوں کے لئے میرے دل میں کوئی قدر نہیں ہے۔ جمعرات کو نواز شریف نے احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نیب کورٹ میں مقدمے میں بدعنوانی کسی کو نظر نہیں
آتی کیس میں ہونے والی ناانصافی پوری قوم کو نظر آرہی ہے مقدمے کے فراڈ حقائق سب کو نظر آرہے ہیں۔ جے آئی ٹی کے سربراہ واجد ضیاء ملک کے مالک نہیں ہیں۔ جے آئی ٹی میں نامعلوم افراد کہاں سے آئے ہر آنے والے دنوں میں نئے پول کھل رہے ہیں جے آئی ٹی رپورٹ میں چالیس لوگ ہیں جن کو کوئی نہیں جانتا۔ پول کھل گیا ہے کہ جے آئی ٹی میں چالیس لوگوں نے تفتیش کی۔ پارٹی چھوڑ ر جانے والوں کے لئے میرے دل میں کوئی قدر نہیں ہے۔