جمعرات‬‮ ، 23 جنوری‬‮ 2025 

چوہدری نثار کی پی ٹی آئی میں شمولیت کنفرم ۔۔ملاقات کیلئے ایسی شخصیت گھرجانیوالی ہے کہ چوہدری نثار انکار کر ہی نہیںپائیں گے

datetime 9  اپریل‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)چوہدری نثار اور پی ٹی آئی رہنمائوں کے درمیان بیک ڈور رابطے، چوہدری نثار کی عمران خان سے بھی ملاقات کا انکشاف ، رواں ماہ تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کر دینگے، میڈیا رپورٹس۔ تفصیلات کے مطابق چوہدری نثار اور پی ٹی آئی رہنمائوں کے درمیان بیک ڈور رابطوں کے حوالے سے میڈیا رپورٹس نے پاکستانی سیاست میں ہلچل مچا دی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق چوہدری نثار اور پی ٹی آئی رہنمائوں کے درمیان بیک ڈور رابطوں کا انکشاف ہوا ہے جبکہ رواں ماہ چوہدری نثار تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کر سکتے ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ 48گھنٹوں میں عمران خان سے چوہدری نثار کی ملاقات ہوئی ہے جبکہ اس سے قبل بھی دونوں کے درمیان دو بار ملاقاتیں ہو چکی ہیں۔ ذرائع اس حوالے سے دعویٰ کر رہے ہیں کہ عمران خان آئندہ چند دنوں میں چوہدری نثار سے ان کے گھر جا کر ملاقات کرینگے ۔تحریک انصاف میں چوہدری نثار کو خوش آمدید کہنے کیلئے مختلف پروگرامات بھی زیر غور ہیں۔ ان پروگرامات میں سے ایک کے مطابق پی ٹی آئی راولپنڈی میں ایک بڑا جلسہ کرے گی جس میں چو ہدری نثار شان و شوکت کے ساتھ شرکت کریں جبکہ دوسرا آپشن چو ہدری نثار اور ان کے ہم خیال گروپ کے بہت سارے ارکان گروپ کی صورت میں عمران خان سے ملیں گے اور باقاعدہ پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کریں گے۔ دوسری جانب مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر لیفٹیننٹ جنرل (ر) عبد القیوم نے کہا ہے کہ انتخاب قریب ہونے کی وجہ سے آج کل اڑنے والے پرندوں کا موسم ہے ، مسلم لیگ (ن) کے زیر عتاب ہونے کی وجہ سے موسمی پرندے اڑان بھر رہے ہیں۔ ایک انٹر ویو میں انہوں نے کہا کہ ہماری جماعت میں تمام رہنما کھل کر اپنی بات کا اظہار کرتے ہیں اور ان کی بات کو سنا بھی جاتا ہے ۔

انہوں نے حالیہ دنوں میں کئی رہنماؤں کے (ن) لیگ کو چھوڑنےکے حوالے سے سوال کے جواب میں کہا کہ یہ موسمی پرندے ہیں اور سب کو معلوم ہے عام انتخابات قریب ہیں ۔ ہمارے جماعت کے بانی قائد کو وزارت عظمیٰ سے ہٹا دیا گیا، پارٹی صدارت سے ہٹا دیا گیا اور پارٹی زیر عتاب ہونے کی وجہ سے ایسا ہو رہا ہے ۔اگر مسلم لیگ (ن) کی بجائے کوئی اور بھی جماعت ہوتی تو یہ اس کیلئےخوش کن نہیں ہونا تھا۔کے پارٹی چھوڑنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا ،شہباز شریف معاملے کو دیکھ رہے ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…