پیر‬‮ ، 23 دسمبر‬‮ 2024 

ایمنسٹی اسکیم حکومت کے گلے پڑ گئی ،کتنے ارب کا نقصان اٹھانا پڑیگا؟فائدے کے تمام دعوے ٹھس

datetime 8  اپریل‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(سی پی پی) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی جانب سے ایمنسٹی اسکیم کے تحت تنخواہ دار اور غیر تنخواہ دار افراد کی آمدنی پر انکم ٹیکس ریٹ میں 15 سے 35 فیصد کمی کے بعد قومی خزانہ کو مجموعی طور پر 90 ارب روپے کا نقصان پہنچے گا۔ایمنسٹی اسکیم کے تحت کل 5 لاکھ 21 ہزار شہری انکم ٹیکس سے مستثنی ہو گئے ہیں تاہم مذکورہ اقدام کو امیر طبقے کے لیے سود مند قرار دیا جارہاہے ۔نجی ٹی وی کے مطابق دنیا بھر میں

زائد کمانے والوں پر زیادہ ٹیکس عائد ہوتا ہے لیکن مذکورہ فیصلے کے بعد 12 سے 24 لاکھ روپے سالانہ آمدن والوں پر صرف 5 فیصد ٹیکس عائد ہوگا۔اس حوالے سے بتایا گیا کہ ایمنسٹی اسکیم کا فیصلہ ایسے وقت پر سامنے آیا ہے جب 31 مئی 2018 کو آئینی حکومت اپنی مدت پوری کرلے گی جس کو ماہرین اقتصادیات الیکشن سے قبل دھاندلی تصور کررہے ہیں۔سینئر ٹیکس حکام نے بتایا کہ فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر)کے اعداد و شمار کے مطابق حکومت کی جانب سے ایمنسٹی اسکیم کی وجہ سے ٹیکس نیٹ مزید کمزورہو جائے گا اور موجودہ ٹیکس ادا کرنے والے بتدریج منظر عام سے غائب ہو جائیں گے۔اس حوالے سے بتایا گیا کہ انکم ٹیکس میں وید ہولڈنگ ٹیکس کی شرح مالی سال 17-2016 میں 68 فیصد تھا، جس میں 13 فیصد کمی ہوجائے گی۔ذرائع نے بتایا کہ ڈائریکٹ ٹیکس کی شرح گزشتہ چند برس سے 38 فیصد ہے مذکورہ فیصلے کے نتیجے میں مجموعی طور پر تنزلی آئے گی۔حکام کے مطابق انکم ٹیکس میں 15 فیصد کمی سے ریونیو کو شدید دھچکا لگے گا جبکہ اس کے برعکس امیر ترین لوگ مذکورہ اسکیم سے اربوں روپے بچا سکیں گے۔واضح رہے کہ پاکستان میں 0.4 فیصد، بھارت میں 4.7 فیصد، فرانس میں 58 فیصد اور کینیڈا میں 80 فیصد لوگ ٹیکس ادا کرتے ہیں۔اس حوالے سے بتایا گیا کہ حکومت نے ٹیکس افسران کی تنخواہوں میں غیر معمولی اضافہ کیا تا کہ ٹیکس نیٹ کو بڑھایا جا سکے تاہم ایمنسٹی اسکیم کے بعد سارے اقدامات اپنے مقاصد حاصل نہیں کر سکیں گے۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…