کامونکے(یو این پی)لڑکی آپریشن کے بعد لڑکا بن گئی ،بتایاگیاہے کہ چوک دھرم کوٹ کے رہائشی محنت کش گلشاد احمدکی نہم کلاس کی طالبہ بیٹی سنیہا شہزادی کو اچانک تکلیف ہوئی تو والدین اسے نجی ہسپتال لے گئے جہاں ڈاکٹر نے فوری طورآپریشن کا کہا ڈاکٹروں کے دوگھنٹے کے کامیاب آپریشن
کے بعد ڈاکٹر نے لڑکی کے والدین کو خوشخبری دی کہ ان کی بیٹی لڑکا بن گئی ہے جس پر گلشاد کے اہل خانہ میں خوشی کی لہر ڈور گئی جبکہ والدین نے سنیہا کے لڑکا بننے کے بعد اس کا نام جمشید رکھ دیاہے محنت کش گلشاد احمد اب دوبیٹیوں اور چار بیٹوں کا باپ بن گیاہے۔