بدھ‬‮ ، 14 مئی‬‮‬‮ 2025 

ریلوے کارکردگی بارے عدالتی ریمارکس سے دلی دکھ ہوا، خواجہ سعد رفیق

datetime 7  اپریل‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(آئی این پی ) وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ ریلوے کارکردگی بارے عدالتی ریمارکس سے دلی دکھ ہواہے۔ معزز عدالت کو پانچ سالہ کارکردگی پر خود بریف کرنے کیلئے ہر وقت حاضر ہوں، ہم نے کبھی نہیں کہا کہ ریلوے منافع میں ہے،پاک ریلویز کی کارکردگی جانچنے کا پیمانہ محض ایک آڈٹ رپورٹ نہیں ہو سکتی، دم توڑتی ریلوے کو دوبارہ قدموں پر لا کھڑا کیاہے۔

اٹھارہ ارب روپے کمانے والا محکمہ 50 ارب کمائی تک جا پہنچاہے۔ ہفتہ کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹ پر اپنے پیغام میں خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ ہم جلسوں میں قوم کو سچ بتاتے ہیں، ریلوے سیکٹر میں جتنا کام ہمارے پانچ برس میں ہوا ، ماضی کی دہائیوں میں نہیں ہوا،انہوں نے کہا کہ ریلوے کارکردگی بارے عدالتی ریمارکس سے دلی دکھ ہواہے۔ معزز عدالت کو پانچ سالہ کارکردگی پر خود بریف کرنے کیلئے ہر وقت حاضر ہوں۔سعد رفیق نے کہا کہ کارکردگی رپورٹ سنی گئی تو انشا اللہ عدالت سے شاباش لے کر آئیں گے۔وزیر ریلوے نے کہا کہ ٹرینوں کی پابندی وقت اور اندرونی حالت میں بہت بہتری آئی ہے۔ پاک ریلویز کی کارکردگی جانچنے کا پیمانہ محض ایک آڈٹ رپورٹ نہیں ہو سکتی۔آڈٹ اعتراضات ہمیشہ سے ہر محکمے کے بارے میں ہوتے ہیں ، اس کا مطلب کرپشن نہیںہے۔سعد رفیق نے کہا کہ پاکستان ریلوے کو اقربا پروری اور کرپشن سے پاک کرنے کیلئے ہماری ٹیم نے دن رات کام کیا۔ دم توڑتی ریلوے کو دوبارہ قدموں پر لا کھڑا کیاہے۔18 ارب روپے کمانے والا محکمہ 50 ارب کمائی تک جا پہنچاہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



27ستمبر 2025ء


پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…