اسلام آباد(آئی این پی ) نیشنل پارٹی کے سربراہ میر حاصل بزنجو نے کہا ہے کہ ہم نہیں چاہتے کہ کل عدلیہ کے معیار پر سوالیہ نشان لگے، ملک میں قانون کی بالادستی اور صوبوں کے حقوق کیلئے طویل جدوجہد کی گئی ،نوازشریف روزعدالت میں پیش ہوتے ہیں عدلیہ کو ان کا یہ عمل کو سراہناچاہیے۔
تفصیلات کے مطابق پشتون خواہ ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی اور نیشنل پارٹی کے سربراہ حاصل بزنجو سابق وزیراعظم نوازشریف سے یکجہتی کے لئے احتساب عدالت پہنچے بعد ازاں سابق وزیر اعظم نوازشریف کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نیشنل پارٹی کے سربراہ میر حاصل بزنجو نے کہا ہے کہ ملک میں قانون کی بالادستی اور صوبوں کے حقوق کیلئے طویل جدوجہد کی گئی ہے،میاں صاحب ملک میں چھوٹے صوبوں کی حاکمیت چاہتے ہیں۔میر حاصل بزنجو نے کہا کہ نوازشریف روزعدالت میں پیش ہوتے ہیں عدلیہ کو ان کا یہ عمل کو سراہناچاہیے ،ایک ہفتے سے جوجرح چل رہی ہے لگتا ہے کیس میں کچھ نہیں ہے،نیشنل پارٹی کے صدر نے مزید کہا کہ ججزکوچاہیے کہ آرٹیکل 62اور63 کو نہ چھیڑیں نہ اس پر فیصلہ دیں، ہم نہیں چاہتے کہ کل عدلیہ کے معیار پر سوالیہ نشان لگے۔