بدھ‬‮ ، 17 ستمبر‬‮ 2025 

ہاں آئی ایس آئی کا ایجنٹ، پاکستان کا فوجی اور ملک کا ہونہار سپوت ہوں بیہودہ انڈین میڈیا نے جب ایک پاکستانی جنرل کیساتھ شاہد آفریدی کی تصاویر دکھا کرپروپیگنڈا کیا تو شاہد آفریدی نے طبیعت صاف کر کے رکھ دی، دبنگ اعلان کر دیا

datetime 5  اپریل‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)مقبوضہ کشمیر میں بھارتی قابض فوج کے مظالم اور کشمیریوں کے قتل عام کے خلاف شاہد آفریدی کے ٹویٹ نے بھارتیوں کو مرچیں لگا رکھی ہیں اور اب بیہودہ انڈین میڈیا اپنی اصلیت پر اتر آیا ہے ، پاک فوج کے ترجمان اور ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کے ہمراہ شاہد آفریدی کی تصاویر دکھا کر انڈین میڈیا نے زیر اگلتے ہوئے بے بنیاد دعویٰ کیا ہے کہ

اس تصویر سے ثابت ہوتا ہے کہ شاہد آفریدی آئی ایس آئی کا ایجنٹ ہے کیونکہ ان کے ساتھ آئی ایس آئی چیف موجود ہے۔ بیہودہ انڈین میڈیا کے پروفیشنل ازم کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ اس نے ضرورت ہی نہ سمجھی کہ شاہد آفریدی کی اس تصویر سے متعلق معلومات لے لی جاتیں تاکہ بعد میں شرمندگی کا سامنا نہ کرنا پڑتا۔ انڈین میڈیا آئی ایس پی آر کے ڈی جی اور پاک فوج کے ترجمان میجرجنرل آصف غفور کو آئی ایس آئی چیف قرار دیکر شاہد آفریدی کو نشانہ بنانے کی کوشش کر رہا تھا مگر اس کی یہ چال خود اسی پر الٹ گئی اور اپنے بے بنیاد اور مضحکہ خیز دعوے پر دنیا بھر میں اس کی سبکی ہوئی ہے۔ نجی ٹی وی اے آر وائی نیوز کے پروگرام ’الیونتھ آور‘میں میزبان وسیم بادامی کے انڈین میڈیا کے اس مضحکہ خیز دعوے اور پروپیگنڈے سے متعلق سوال کا جواب دیتے ہوئے شاہد آفریدی نے قہقہہ لگاتے ہوئے کہا کہ ہاں میں آئی ایس آئی کا ایجنٹ ہوں اور مجھے فخر ہے کہ میں پاکستان کا فوجی اور اس کا ہونہار سپوت ہوں۔ شاہد آفریدی نے بھارتی میڈیا کے کردار پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان بھارت سے اچھے تعلقات کیلئے ہر بار پہل کرتا ہے اور پاکستان کی بھارت کے ساتھ اچھے تعلقات کی تمام کوششوں کے درمیان جو بڑا مسئلہ کھڑا ہوتا ہے وہ بھارتی میڈیا ہے اور یہ بات میں اپنے پہلے انٹرویوز میں بھی کہہ چکا ہوں کہ پاک بھارت بہترین

تعلقات کے درمیان بھارتی میڈیا دیوار بن کر کھڑا ہے اور نہایت منفی کردار ادا کرتے ہوئے بھارتی عوام میں پاکستان کے خلاف نفرت پیدا کرتا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انسان بیج ہوتے ہیں


بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…