میرے خلاف بنایا گیا مقدمہ سراسر جھوٹ پر مبنی ہے،بیٹے سے تنخواہ لینے پر مجھے نکال دیا گیا،پیچھے ہٹنے والا بندہ نہیں ،نوازشریف ڈٹ گئے، آئندہ کی حکمت عملی کا اعلان کردیا

4  اپریل‬‮  2018

فیصل آباد (این این آئی) مسلم لیگ (ن) کے قائد اور سابق وزیراعظم محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان پرچند لوگوں کو اجارہ داری قائم کرنے کی اجازت نہیں دیں گے، میرے خلاف بنایا گیا مقدمہ سراسر جھوٹ پر مبنی ہے،بیٹے سے تنخواہ نہ لینے پر مجھے نکال دیا گیا کاش نیب کیسز براہ راست ٹی وی پر دکھائے جاتے تاکہ عوام کو پتہ چلتا عدالت میں کون سا اور کس بات کا مقدمہ چل رہا ہے،آج تک ایمانداری کیساتھ کام کیا ،کرپشن، کمیشن اور کک بیکس پر لعنت بھیجتا ہوں،پیچھے ہٹنے والا بندہ نہیں ،

ظلم، نا انصافی اور زیادتی کا مقابلہ کروں گا،قوم نے فیصلہ کر لیا اپنے ووٹ کی حرمت کریں گے ،کسی کو اپنے ووٹ کو پاؤں تلے روندنے کی اجازت نہیں دیں گے۔فیصل آباد کی تحصیل سمندری میں مسلم لیگ (ن )کے رہنما چوہدری شریف کی برسی کے موقع پر منعقدہ جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کے قائد اور سابق وزیراعظم محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ میرے خلاف بنایا گیا مقدمہ سراسر جھوٹ پر مبنی ہے ۔انہوں نے کہا کہ بھائیو بتاؤ مجھے کیا کرنا چاہیے ؟میں آپ کو آواز دوں گا تو کیا نواز شریف کا ساتھ دوں گے؟۔انہوں نے کہا کہ جو ووٹ کی عزت نہیں کریگا، قوم اس کیخلاف اٹھ کھڑی ہوگی۔سابق وزیراعظم نے کہا کہ خدا کا خوف کرو اور پاکستان پر رحم کرو۔ انہوں نے کہا کہ میں عدالت سے براہ راست عوام کے پاس یہاں آیا ہوں ۔انہوں نے کہا کہ میں آج عدالت میں بیٹھا سوچ رہا تھا کہ میں نے تین مرتبہ قوم کی خدمت کی، کسی سے ڈرے بغیر بھارت کے پانچ ایٹمی دھماکوں کے جواب میں چھ ایٹمی دھماکے کئے جس کے باعث آج پاکستان ایٹمی قوت بن چکا ہے،انہوں نے کہا کہ ہم ملک میں سی پیک لائے، موٹر ویز بنائے، لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ کیا اور ملک سے دہشت گردی کا خاتمہ کرنے کی کوشش کی۔انہوں نے کہا کہ ہم نیانہوں نے کہا کہ بھائیو بتاؤ مجھے کس بات کی سزادی جارہی ہے؟کیا اس بات کی سزادی جارہی ہے کہ ملک میں سڑکوں کا جال بچھ رہا ہے ؟۔

اس بات کی کہ میں نے دن رات عوام کی ختم کی ۔ اس بات کی کہ ملک سے اندھیرے ختم کردیئے۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف کو اس بات پر نکال دیا گیا کہ بیٹے سے تنخواہ نہیں لی۔ انہوں نے عوام کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ کیا اس بات پر وزیراعظم کو نکالا جاتا ہے کہ بیٹے سے تنخواہ نہیں لی ۔ انہوں نے کہا کہ مجھ پر ایک پیسے کی بھی کرپشن ثابت نہیں ہوئی ہے لیکن میرے خلاف جھوٹے مقدمات بنا دیئے گئے، آج کل عدالت میں روزانہ ان کا جھوٹ بے نقاب ہو رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ

کاش نیب کیسز براہ راست ٹی وی پر دکھائے جاتے تاکہ عوام بھی دیکھتے کہ عدالت میں کون سا اور کس بات کا مقدمہ چل رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ میں نے آج تک ایمانداری کے ساتھ کام کیا ہے،میں ایک پیسے کی رشوت کا کبھی سوچ بھی نہیں سکتا، میں نے کسی ٹھیکے پر کمیشن نہیں لیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ میں کرپشن، کمیشن اور کک بیکس پر لعنت بھیجتا ہوں ۔ انہوں نے کہا کہ میرے اوپر مقدمہ 1962 سے چل رہا ہے جب میں 12 سال کا اور سکول میں تھا۔ انہوں نے کہا کہ انہوں نے کہا کہ میں پیچھے ہٹنے والا بندہ نہیں ہوں،

ظلم، نا انصافی اور زیادتی کا مقابلہ کروں گا۔انہوں نے کہا کہ قوم نے فیصلہ کر لیا ہے کہ کہ اپنے ووٹ کی حرمت کریں گے اور کسی کو اپنے ووٹ کو پاؤں تلے روندنے کی اجازت نہیں دیں گے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کیساتھ کسی کو کھیلنے کی اجازت نہیں دیں گے اور نہ ہی چند لوگوں کو پاکستان پر اجارہ داری قائم کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔سابق وزیراعظم محمد نواز شریف نے کہا کہ پاکستان کسی کی جاگیر نہیں ہے، اگر پاکستان کسی کی جاگیر ہے تو 22 کروڑ عوام کی جاگیر ہے۔



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…