حکومت پنجاب آئندہ بجٹ میں فروغ تعلیم کے فنڈز میں مزید اضافہ کرئے گی،رانا مشہود

4  اپریل‬‮  2018

لاہور ( این این آئی)صوبائی وزیر سکولز ایجوکیشن رانا مشہود احمد خاں نے کہا ہے کہ اکیسویں صدی نالج اکانومی کی حکمرانی کا دوسرا نام ہے، حکومت پنجاب نے نالج اکانومی کی اس اہمیت کے پیش نظر اپنے دس سالہ دور اقتدار میں شعبہ سکول کو متواتر ترقی دے کر اس کا معیار جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کر دیا ہے، ہمارے تعلیمی ماڈل کے دنیا بھر میں چرچے ہیں۔

اور دیگر ترقی پزیر ممالک صوبہ پنجاب کی تعلیمی پالیسیوں کو مسلسل فالو کر رہے ہیں۔یہ بات انہوں نے کیمبرج اسسمنٹ انٹرنیشنل ایجوکیشن کی جانب سے مقامی ہوٹل میں منعقدہ پاکستان سکولز کانفرنس2018ء سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ صوبائی وزیر رانا مشہودنے کہا کہ حکومت پنجاب آئندہ بجٹ میں فروغ تعلیم کے فنڈز میں مزید اضافہ کرئے گی کیونکہ دس سالوں میں کی جانے والی تعلیمی اصلاحات سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ غربت اور بے روزگاری سے نجات کا واحد راستہ فروغ تعلیم سے وابستہ ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ(ن) آئندہ انتخابات جیت کر تعلیمی اصلاحات کے عمل کو تیز تر کرئے گی ا وروہ وقت دور نہیں جب صوبہ پنجاب علم اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کا نیا ’’بنگلور‘‘اور ’’سلی کون ویلی‘‘بن کر ابھرے گا اور دنیا بھر سے طالبعلم حصول علم کیلئے پنجاب آئیں گے۔انہوں نے کہا کہ صوبہ پنجاب نے فروغ تعلیم کے عمل میں بے وسیلہ طبقات کی بھر پور شمولیت کو یقینی بنایا ہے۔ اس حوالے سے یہ بات انتہائی اطمینان بخش ہے کہ پنجاب ایجوکیشن فائونڈیشن کے توسط سے 30لاکھ سے زائد مستحق طالبعلم مفت تعلیم حاصل کر رہے ہیں جبکہ پنجاب ایجوکیشنل انڈوومنٹ فنڈ نے ساڑھے تین لاکھ مستحق مگر ذہین طالبعلموں کی اعلیٰ تعلیم تک رسائی ممکن بنائی ہے۔چیف ایگزیکٹیو کیمبرجاسسمنٹ انٹرنیشنل ایجوکیشن مائیکل اوسیلیون نے کہا کہ پاکستان سکولز کانفرنس2018ء کے انعقاد کا مقصد دنیا بھر میں علمی تبدیلیوں اور رائج رجحانات پر تبادلہ خیال کرنا ہے۔انہوں نے بہترین نصاب، ہم نصابی سرگرمیوں، ٹیچرز کی کپیسٹی بلڈنگ اور بہترین تعلیم ماحول کی فراہمی پر بھی زور دیا۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…