منگل‬‮ ، 15 ستمبر‬‮ 2026 

گاڑیوں کی خریداری۔۔! نیا حکم نامہ جاری

datetime 7  مئی‬‮  2026 |

لاہور (این این آئی) پنجاب حکومت نے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں نئی ترقیاتی سکیموں کے لیے صوبائی محکموں کو نیا حکم نامہ جاری کر دیا ۔

حکومتی ہدایات کے مطابق ڈویلپمنٹ بجٹ کے تحت کسی بھی سکیم میں گاڑیوں کی خریداری پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے اور کسی منصوبے کے پی سی ون میں بھی گاڑیوں کی خریداری شامل نہیں کی جا سکے گی۔اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ غیر استعمال شدہ فنڈز کو پرانی اور نئی سکیموں کے لیے استعمال کیا جائے گا، تاہم اس کے لیے غیر استعمال شدہ فنڈز کے استعمال کے لئے ”ایس ایپی”سٹیئرنگ کمیٹی کی منظوری لازمی ہوگی، کمیٹی فنڈز کے اجرا، سرنڈر اور پروگرام کی مجموعی تفصیلات کا بھی جائزہ لے گی۔مزید برآں ترقیاتی منصوبوں کے لیے بینرز، تشہیری مہم یا ڈنر پارٹیوں جیسے غیر ضروری اخراجات کی اجازت نہیں ہوگی، جبکہ کسی بھی ادارے کو ترقیاتی سکیموں پر انتظامی اوور ہیڈز چارج کرنے سے بھی روک دیا گیا ہے۔

منصوبوں کی تکمیل پر متعلقہ محکموں سے کمپلیشن سرٹیفکیٹ حاصل کرنا لازمی ہوگا، جبکہ ہر سکیم کی رپورٹ میں اس کے اثرات، اخراجات، اہداف اور تکمیل کی تفصیلات شامل کی جائیں۔حکم نامے کے مطابق سٹیئرنگ کمیٹی منصوبوں کی پیش رفت کا وقتا فوقتا جائزہ لے گی اور عملدرآمد کے دوران پیش آنے والے مسائل کو حل کرنے کی بھی ذمہ دار ہوگی۔حکام کا کہنا ہے کہ ان اقدامات سے ترقیاتی منصوبوں میں شفافیت بڑھے گی اور عوامی وسائل کا ضیاع روکنے میں مدد ملے گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



صرف ایک شخص کے لیے


کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…