جمعہ‬‮ ، 21 اگست‬‮ 2026 

اسلام آباد میں 30 سالہ فرخ چوہدری کے اغواء اور ہلاکت کا معمہ حل

datetime 7  مئی‬‮  2026 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وفاقی دارالحکومت میں 30 سالہ نوجوان کے قتل کے مقدمے میں پولیس نے ایک 19 سالہ لڑکی اور اس کے مبینہ ساتھی کو گرفتار کر لیا ہے۔

پولیس حکام کے مطابق مقتول فرخ چوہدری کو مبینہ طور پر شادی سے انکار پر نشانہ بنایا گیا۔ تفتیش کے دوران معلوم ہوا کہ کیس کی مرکزی کردار لڑکی ہے، جس پر الزام ہے کہ اس نے قتل کی منصوبہ بندی میں اہم کردار ادا کیا۔
تحقیقات کے مطابق مرکزی ملزم سیف اللہ، جو خیبرپختونخوا پولیس میں کانسٹیبل بتایا جا رہا ہے اور ایک ڈی ایس پی کا بیٹا ہے، کو سیدو شریف سے گرفتار کیا گیا، جبکہ لڑکی کو اسلام آباد سے 24 گھنٹوں کے اندر حراست میں لیا گیا۔

پولیس کے مطابق فرخ چوہدری کو اتوار کی رات سیکٹر ایف-6 میں واقع ان کے گھر سے اغوا کیا گیا۔ بعد ازاں انہیں مردان منتقل کیا گیا جہاں مبینہ تشدد کے بعد قتل کر کے لاش سڑک کنارے پھینک دی گئی۔پولیس کا کہنا ہے کہ لڑکی نے اغوا کاروں کو مقتول سے متعلق معلومات فراہم کیں۔ تحقیقات میں یہ بھی سامنے آیا کہ وہ ایک ہفتہ قبل مقتول کے گھر گئی تھی اور جعلی نام استعمال کرتے ہوئے اہل خانہ سے معلومات حاصل کی تھیں۔

حکام کے مطابق واردات میں استعمال ہونے والی گاڑی پر جعلی نمبر پلیٹ لگی ہوئی تھی، تاہم گاڑی کا سراغ ایم ٹیگ سسٹم کے ذریعے لگایا گیا۔ اغوا کے وقت لڑکی ایک آن لائن بک کی گئی ٹیکسی میں سوار تھی اور مبینہ طور پر اغوا کاروں کی گاڑی کے ساتھ ساتھ چل رہی تھی۔ایس پی سٹی کے مطابق کیس کی تحقیقات کے لیے چار خصوصی ٹیمیں تشکیل دی گئی تھیں، جو اسلام آباد، صوابی، مردان اور سوات میں کارروائیاں کر رہی تھیں۔
مقتول کا پوسٹ مارٹم پمز اسپتال میں کیا گیا، جہاں ابتدائی رپورٹ میں سر پر شدید چوٹ کو موت کی وجہ قرار دیا گیا۔ بعد ازاں فرخ چوہدری کی نماز جنازہ اسلام آباد میں ادا کی گئی۔
پولیس کے مطابق مرکزی ملزمان کی گرفتاری کے بعد اب دیگر سہولت کاروں کی تلاش اور گرفتاری کے لیے مختلف مقامات پر چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)


مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…