ہفتہ‬‮ ، 18 جنوری‬‮ 2025 

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت ملکی مفادات کیلئے موثر طریقے سے کام کر رہی ہے ،رانا محمد افضل

datetime 1  اپریل‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)وزیر مملکت برائے خزانہ رانا محمد افضل نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت ملکی مفادات کیلئے موثر طریقے سے کام کر رہی ہے۔ ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ سابق وزیراعظم محمد نواز شریف نے پاک چین اقتصادی راہداری سمیت عوامی فلاح و بہبود کے متعدد منصوبے شروع کیے جن سے ملک میں معاشی انقلاب آئیگا۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں امن کو بحال کر دیا گیا ہے ۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی موجودہ حکومت کی تاریخی و کامیاب کوششوں کی بدولت ملک بھر سے توانائی بحران کا بھی خاتمہ کیا جا چکا ہے۔ وزیر مملکت نے کہاکہ موجودہ حکومت نے محمد نواز شریف کی نااہلی کے عدالتی فیصلے پر بھی عملدرآمد کیا جنہیں کسی بدعنوانی کے الزام پر نہیں بلکہ صرف ایک اقامے کی بنیاد پر نااہل کیا گیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ محمد نواز شریف آج بھی لوگوںکے مقبول ترین رہنما ہیں جن کی جڑیں عوام میں ہیں۔ رانا محمد افضل نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) اپنی موثر و کارآمد پالیسیوں اور اپنی کارکردگی کی بنیاد پر 2018ء کے عام انتخابات میں بھی کامیابی حاصل کرے گی۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی خیبرپختونخوا کی حکومت نے صوبے کی ترقی و خوشحالی کے لیے کچھ بھی نہیں کیا۔

موضوعات:



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…