لاہور(آئی این پی) وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ ملک چلانے کیلئے افواج پاکستا ن ‘ عدلیہ اور انتظامیہ کو ملنا چاہیے ہم کسی سے کوئی ’’ریلیف ‘‘نہیں مانگ رہے ‘ ریاست جھگڑا کرکے تو نہیں چلانی آئین و قانون کے مطابق چلانی چاہیے ‘چور چور کہنا پیچھے بیٹھ کر ڈوریاں ہلانا اچھی بات نہیںایسے کاموں سے ملک کو فائدہ نہیں نقصان ہی ہوگا ‘ اگر ایک دوسرے سے دست گریباں ہوں گے تو خرابی بڑھتی رہے گی۔
ملک میں درجہ حرارت تیز باہمی غلط فہمیاں بڑھی ہیں دشمن ہم پر مسکرا رہاہے دشمنوں کو ہنسنے کامشورہ نہیں دینا چاہئے نہ لڑیں گے نہ الجھیں گے آئین و قانون کی بالادستی کی جنگ لڑتے رہیں گے‘ ہم نے غلطیوں سے سکیھا ہے‘جہانگیر ترین یا اللہ نہ کرے شیخ رشید کے ساتھ ہو ایسا ہو کہ وہ نااہل ہوں ‘جنہیں جانے کی عادت ہے وہ ٹکتے نہیں نئی مسلم لیگ میں جانے والوں کو کوئی روک نہیں سکتا کنونشن مسلم لیگ پہلی بار نہیں یہ چلنے والی نہیں ہے‘ آئین و قانون کی بالادستی کی جنگ لڑتے رہیں گے کوشش ہے ملک میں تصادم نہ ہو کوئی اس میں جیتے گا نہیں سب ہار جائیں گے‘ ملک کو انتشار اور افراتفری کی طرف نہ لے جائیں لوگوں کو فیصلہ کرنا دیں کس کو لانا ہے کس کو باہر کرنا قوم کو فیصلہ کرنا دیں طعنے کوسنے میڈیا ٹرائل سے خرابی بڑھے گی دور نہیں ہو گی ۔ ریلوے ہیڈ کوارٹر میں پر یس کانفر نس سے خطاب کرتے خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ احتساب کا نعرہ لگانے والوں کے مقاصد کچھ اور تھے نیب میں جب بھی بلایاجائے گا جائیں گے کچھ میڈیا چینلز نے بریکنگ نیوز کے چکر میں میرا اور فیملی کا میڈیا ٹرائل کیاہے انتخابات کے قریب قریب میڈیا ٹرائل میم تیزی آرہی ہے ا یسے خاندان کے خلاف احتساب کیاجارہاہے جس نے ملک کیلئے بے پناہ قربانیاں دی ہیں کبھی کوئی پلاٹ کوٹہ یا قرضہ نہیں لیا جو کچھ کمایاسپریم کورٹ اور نیب میں تفصیلات دیدی ہیں مجھے پاکستان کا کرپٹ ترین شخص بنا کر پیش کیا گیا جو سمجھتے ہیں سیاستدانوں کا چہرہ کالاکیاجائے اور وہ لوٹتے ہیں ان لوگوں کا علاج نہیں کیاجاسکتا ہے ۔
ہمیں کوئی سفارش نہیں کر سکتا باتیں نہیں کیں پرفارم کیا کوئی تنخواہ نہیں لی ٹی اے ڈی اے بھی نہیں لیا خدا واسطے کام کیاجتنی خدمت کی کرسکتے تھے مردہ گھوڑے میں جان ڈال ہے میرا ضمیر مطمئن ہے بہترین خدمت کی دو سے تین ماہ سے کوئی توجہ نہیں دے رہا کیونکہ ایسے کاموں میں الجھا دیاگیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ چور چور کہنا پیچھے بیٹھ کر ڈوریاں ہلانا اچھی بات نہیں اس کا ملک کو فائدہ نہیں نقصان ہوا ہے۔
اگر ایک دوسرے سے دست گریباں ہوں گے تو خرابی بڑھتی رہے گیملک میں درجہ حرارت تیز باہمی غلط فہمیاں بڑھی ہیں دشمن ہم پر مسکرا رہاہے دشمنوں کو ہنسنے کامشورہ نہیں دینا چاہیینہ لڑیں گے نہ الجھیں گے آئین و قانون کی بالادستی کی جنگ لڑتے رہیں گے کوشش ہے ملک میں تصادم نہ ہو کوئی اس میں جیتے گا نہیں سب ہار جائیں گے ملک کو انتشار اور افراتفری کی طرف نہ لے جائیں لوگوں کو فیصلہ کرنا دیں کس کو لانا ہے کس کو باہر کرنا قوم کو فیصلہ کرنا دیں طعنے کوسنے میڈیا ٹرائل سے خرابی بڑھے گی دور نہیں ہو گی۔
انہوں نے کہا کہ شاہد خاقان عباسی نے چیف جسٹس سے ملاقات کی درخواست کی عدلیہ اور انتظامیہ کے سربراہ کی ملاقات میں آئین و قانون کی بالادستی کیلئے عدلیہ بحالی کیلئے سب نے طاقت کے ساتھ بحال کیا آزاد عدلیہ ہی ملک کو آگے لے جاسکتے ہیں لیکن تنائو کی کیفیت درست نہیں چیف جسٹس نے اعلی ظرفی کا مظاہرہ کیا خدا کا شکر ادا کریں اپنی ذات کیلئے نہیں انصاف آئین و قانون کی سربلندء کیلئے ملاقات کی افواج پاکستان کو سکیورٹی عدلیہ کو انصاف اور انتظامیہ کو ملک چلانے کیلئے ملنا چاہیے کوئی ریلیف نہیں مانگا جارہا۔
انہوں نے کہا کہ ریاست جھگڑا کرکے تو نہیں چلانی آئین و قانون کے مطابق چلانی چاہیے سب سے پہلے سے ہی کالا قانون ہے سیف الرحمن کے خلاف بھی اچھا کام نہیں ہواگیلانی صاحب کو نکالا اس وقت بھی حمایت نہیں کی غلطیوں سے سکیھا ہے ترین یا اللہ نہ کرے شیخ رشید کے ساتھ ہو ایسا ہو کہ وہ نااہل ہوں جنہیں جانے کی عادت ہے وہ ٹکتے نہیں ۔
ایک سوال کے جواب میںو فاقی وزیر نے کہا کہ نئی مسلم لیگ میں جانے والوں کو کوئی روک نہیں سکتا کنونشن مسلم لیگ پہلی بار نہیں یہ چلنے والی نہیں ہے تنہا فیصلے نہیں کرتا وزارت ریلوے کرتا ہے نجکاری نہیں ہونی چاہیے کام سے اسے بچا لیا ہے صفائی ستھرائی کا نظام آئوٹ سورس ہونا چاہیے کراچی اور لاہور میں واشنگ پلانٹس لائیں گے ٹرین ایکسرے مشین بھی منصوبے کا حصہ ہے ۔
کوئی نواز شریف سے غلط فیصلے نہیں کرواتا فیصلوں پر بحث ہوتی ہے اکثریتی فیصلے کو ماناجاتاہے چودھری نثار علی کو ن لیگ سے دور نہیں کیاجانا چاہیے قربت دوبارہ ہوجائے بہت قربانیاں ہیں آصف زرداری عمران خان کو گٹھ جوڑ سے دونوں کو نقصان ہو گا زیادہ نقصان عمران اور کم زرداری کا ہو گا عمران خان نے چئیرمین سینیٹ کیلئے پیپلزپارٹی کا ساتھ دیا پی پی پی پی ٹی آئی کا اتحاد مان جائیں نہ شرمائیں چھپنے والی کوئی چیز نہیں ہے۔