ہفتہ‬‮ ، 10 مئی‬‮‬‮ 2025 

ججز بھی کہتے ہیں کہ پاکستان کی عدلیہ آزاد نہیں، چیف جسٹس اپنے گھر بھاٹی گیٹ سے کونسلر کا الیکشن نہیں جیت سکتے،چوہدری نثارکی اب سب سے بڑی خواہش کیا ہے؟جاوید ہاشمی نےبڑا کھڑاک کھول دیا

datetime 28  مارچ‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان کے سینئر سیاستدان جاوید ہاشمی نے نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کی عدلیہ آزاد نہیں ہے، ججز خود بھی کہتے ہیں کہ عدلیہ آزاد نہیں، چیف جسٹس ثاقب نثار اپنے آبائی علاقے بھاٹی گیٹ سے کونسلر کا الیکشن بھی نہیں جیت سکتے۔ تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی دنیا نیوز کے پروگرام ’آن دی فرنٹ‘

میں اینکر کامران شاہد نے پاکستان کے سینئر سیاستدان جاوید ہاشمی سے سوال پوچھا کہ چوہدری نثار کہہ رہے ہیں کہ مریم نواز نے نواز شریف کو بند گلی میں پہنچا دیا ہے اس میں کیا غلط بات ہے ، یہ بات تو سب کر رہے ہیں جس پر جاوید ہاشمی کا کہنا تھا کہ پاکستان کی عدلیہ آزاد نہیں ہے۔ سپریم کورٹ نے نواز شریف کے خلاف فیصلہ دیا جس پر عمران خان نے کہا کہ یہ کمزور فیصلہ تھا، مجھے چیف جسٹس صاحب سے محبت ہے اور میری خواہش بھی تھی ، وہ اگر اپنے آبائی علاقے بھاٹی گیٹ سے جھاڑو دینے والے کا احتساب کرینگے اور اگر وہ وہاں سے کونسلر کا الیکشن لڑیں تو وہ وہاں سے جیت نہیں سکتے۔ چیف جسٹس سپریم کورٹ کا کام اس کے آئین میں دئیے گئے مینڈیٹ کے مطابق چلائیں۔ اس کا مقام برقرار رکھیں، چوہدری نثار نواز شریف کو کہتے ہیں کہ عدالتوں سے نہ لڑیں تو وہ نواز شریف کے حق میں یہ بات کررہے ہیں جو کہ صحیح ہے، ان کی خواہش ہے کہ کسی طریقے سے ان کو بچایا جائے۔ میں یہ کہوں گا کہ چیف جسٹس اور عدلیہ نے جو فیصلے کئے ہیں اس پر سر جھکا کر کہتا ہوں کہ عدلیہ نے پہلے بھٹو کو پھانسی چڑھائی ، وزیراعظم کو ہٹایا، 14وزیراعظموں کو نکالا تو عمران خان کے بقول کمزور فیصلے کر کے نواز شریف کو پھر نکال دیا ۔میں کیسےعدلیہ کاپھر ساتھ دے سکتا ہوں ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



محترم چور صاحب عیش کرو


آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…