منگل‬‮ ، 04 فروری‬‮ 2025 

عدالتی حکم پر پولیس چھا پے کے دوران بااثر شخصیت کے نجی قید خانے سے معصوم بچوں سمیت 21 افراد بازیاب ،لرزہ خیز انکشافات

datetime 26  مارچ‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈہرکی(مانیٹرنگ ڈیسک)ڈہرکی کے گاؤں بشیرکوبھرمیں عدالتی حکم پر پولیس چھا پے کے دوران وڈیرے کے نجی قید خانے سے ضلع عمر کوٹ سے تعلق رکھنے والے مردو وخواتین اور معصوم بچوں سمیت سندھ کے شہر چھاچرو سے تعلق رکھنے والے 21 افرادبازیاب چھاپے کے دوران وڈیرہ کو4لاکھ روپے میں تمام لوگوں کو فروخت کرنے کا بھی انکشاف کاروائی کے دوران وڈیرہ فرارہونے میں کامیاب ۔

تفصیلات کے مطابق ڈہرکی کے قریبی گاؤں بشیرکوبھرمیں سیشن کورٹ گھوٹکی کے حکم پرپولیس نے کاروائی کرتے ہوئے علاقہ کے بااثروڈیرے بشیر کوبھرکے نجی قیدخانے میں سندھ کے شہر چھاچھروضلع عمر کوٹ سے تعلق رکھنے والے گذشتہ 5ماہ سے قیدکیئے گئے ڈیوجی،املک،گونوجی، پیرجی،مائی جیتو،مائی مومل،مائی،ویروں ،مائی گڈی،دھاوی،موراں اور12بچوں سمیت 21مغویوں کوبازیاب کرالیا ہے بازیاب ہونے والے مغویوں نے بتایا کہ ہم مزدوری کرنے کیلئے ڈہرکی کے وڈیرے بشیرکوبھر کے پاس آئے تھے اوراس نے ہمیں گنے کی فصل کی چھلائی کرائی اورجب ہم نے سے اپنی مزدورمانگی تو اس نے اپنے قید خانے میں ہم سب کو بندکردیا اور کہا کہ مجھے ضلع عمرکوٹ سے تعلق رکھنے والوں دینو اورموجو والوں نے تم سبکو 4لاکھ روپوں میں فروخت کرکے گئے ہیں وہ میری رقم مجھے واپس کردوتومیں تمہیں آزادکردوں گا ڈہرکی پولیس نے بتایا کہ تمام برامد ہونے والے مغویوں کوسیشن کورٹ میں پیش کیا جائے گا جبکہ پولیس کے چھاپے کے دوران وڈیرہ بشیرکوبھر فرارہونے میں کامیاب ہوگیا ہے جسکی تلاش جاری ہے ۔  ڈہرکی کے قریبی گاؤں بشیرکوبھرمیں سیشن کورٹ گھوٹکی کے حکم پرپولیس نے کاروائی کرتے ہوئے علاقہ کے بااثروڈیرے بشیر کوبھرکے نجی قیدخانے میں سندھ کے شہر چھاچھروضلع عمر کوٹ سے تعلق رکھنے والے گذشتہ 5ماہ سے قیدکیئے گئے ڈیوجی،املک،گونوجی، پیرجی،مائی جیتو،مائی مومل،مائی،ویروں ،مائی گڈی،دھاوی،موراں اور12بچوں سمیت 21مغویوں کوبازیاب کرالیا ہے

موضوعات:



کالم



رانگ ٹرن


رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…