اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)31مارچ کے بعد موٹر وے پر صرف ایم ٹیک والی گاڑیاں ہی داخل ہو سکیں گی، لاہور اسلام آباد موٹروے پر یکم اپریل سے ایم ٹیگ کے بغیر داخلے پر پابندی عائد کر دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق لاہور اسلام آباد موٹر وے پر یکم اپریل سے ایم ٹیک کے بغیر گاڑیوں کے داخلے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے، یہ پابندی ایف ڈبلیو او حکام کی جانب سے جاری کی گئی ہے۔ پابندی کے تحت 31مارچ کے بعد
لاہور اسلام آباد موٹر وے پر صرف ایم ٹیک والی گاڑیاں ہی سفر کر سکیں گی، ایم ٹیگ کیلئے گاڑی کے مکمل کاغذا، ڈرائیونگ لائسنس اور قومی شناختی کارڈ لازمی قرار دئیے گئے ہیں۔ بتایا جا رہا ہے کہ لاہور اسلام آباد موٹر وے کے بعد یہ پابندی ملک بھر کے تمام موٹرویز پر لاگو کی جائے گی۔ اقدام سی پیک منصوبے کے تحت کیا گیا ہے جبکہ اس سے دہشتگردی اور چوری شدہ گاڑیوں کی روک تھام میں بھی بڑی مدد ملے گی۔