اتوار‬‮ ، 24 اگست‬‮ 2025 

’’خان صاحب خود کو جگائیں یہی وقت ہے‘‘پاکستان سپر لیگ پر عمران خان کے متنازعہ بیان پر حکومت کا شدید ردعمل سامنے آگیا

datetime 25  مارچ‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی)وزیرمملکت برائے اطلاعات ونشریات مریم اورنگزیب نے کہاہے کہ پی ایس ایل پرپاکستان کی کوششوں کو سراہنے کے بجائے عمران خان مستقل الزام تراشی کررہے ہیں خان صاحب خود کو جگائیں یہی وقت ہے۔پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کے بیان پرردعمل کااظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پی ایس ایل پرپاکستان کی کوششوں کو سراہنے کے بجائے عمران خان مستقل الزام تراشی کررہے ہیں۔مریم اورنگزیب نے کہاکہ عمران خان بدستورغلط بیانی کے موقف پراڑے ہوئے ہیں۔

انہوں نے کاکہ خان صاحب خود کو جگائیں یہی وقت ہے۔وزیر مملکت برائے اطلاعات ونشریات مریم اور نگزیب نے کہا ہے کہ کراچی میں پی ایس ایل کے فائنل کا انعقاد شہرقائد کے پھر سے روشنیوں کا شہر بننے کی دلیل ہے۔ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ جس شہر میں خوف کے سائے منڈلاتے تھے،آج اسی شہر میں لوگ جوق در جوق میچ دیکھنے آ رہے ہیں۔ شہریوں کا جذبہ اور ولولہ لائق تحسین ہے۔انہوں نے کہاکہ سابق وزیراعظم محمد نواز شریف کا ملک سے اندھیرے مٹانے، امن کو بحال اور کھیلوں کے میدانوں کو آباد کرنے کا ایک اور وعدہ پورا ہو گیا۔انہوں نے کہاکہ قوم کی لازوال قربانیاں شہر قائد میں امن کی بحالی اور خوشیوں میں شامل ہیں۔ مریم اورنگزیب نے کہا کہ تمام قومی اور بین الاقوامی کھلاڑیوں کو خوش آمدید کہتے ہیں،ان کی آمد سے ملک میں کھیلوں کی سرگرمیاں فروغ پا رہی ہیں اور قوم کا جذبہ بڑھا رہی ہیں۔انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ ن پورے ملک کو ترقی اور خوشحالی کا گہوارہ بنارہی ہے۔مریم اور نگزیب نے کہا کہ کراچی کی خوشیوں پر پوری قوم اور بالخصوص کراچی کی عوام کو مبارکباد دیتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ اللہ تعالی میرے وطن پر یہ بہار اور اس کی خوشیاں سدا سلامت رکھے ٗدعا ہے کہ آج کا دن خوشیوں اور سلامتی کے ساتھ پایا تکمیل کو پہنچے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ریکوڈک


’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…