اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) سپریم کورٹ لاہور رجسٹری سے مقدمات کی سماعت کے بعد واپس جاتے ہوئے خاتون نے چیف جسٹس کی گاڑی روک لی۔ تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ لاہور رجسٹری سے مقدمات کی سماعت کے بعد واپس جاتے ہوئے خاتون نے چیف جسٹس کی گاڑی روک لی۔ چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار جیسے ہی لاہوررجسٹری سے اپنی کار اور پروٹوکول میں باہر آئے تو ایک خاتون نے ان کی گاڑی
روکتے ہوئے فریاد کی جس پر چیف جسٹس ثاقب نثار اور جسٹس اعجاز الحسن گاڑی سے خود باہر آگئے اور خاتون صغراں بی بی کی فریاد سنی۔ خاتون نے چیف جسٹس کو بتایا کہ وہ صبح سے عدالت کے باہر کھڑی ہوں لیکن آپ سے ملنے کی اجازت نہیں دی جارہی، گوجرانوالہ پولیس نے بیٹے کو مبینہ مقابلے میں مار دیا اورمجھے صرف آپ سے انصاف کی توقع ہے، جس کے بعد چیف جسٹس نے خاتون کو سپریم کورٹ لاہور رجسٹری بلا لیا۔