بینکاک (آئی این پی)بینکاک میں پاکستانی سفارتخانے میں یوم پاکستان کے سلسلے میں تقریب کا انعقاد کیا گیا ، جس میں بینکاک میں موجود پاکستانی کمیونٹی کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی مشاہد اللہ خان نے کہا کہ ہمیں پاکستان کو قائد کی امنگوں کے مطابق ڈھالنے کے لئے دن رات محنت کرنے کی ضرورت ہے ۔تفصیلات کے مطابق بینکاک میں پاکستانی سفارتخانے میں یوم پاکستان کے سلسلے میں تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
جس میں وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی مشاہداللہ خان نے بھی شرکت کی ، تقریب سے خطاب کر تے ہوئے مشاہد اللہ خان نے کہا کہ ہمیں پاکستان کو قائد کی امنگوں کے مطابق ڈھالنے کے لئے دن رات محنت کرنے کی ضرورت ہے ۔ انھوں نے اپنی تقریر میں یوم پاکستان کی اہمیت اور مسلمانوں کی پاکستان حاصل کرنے کی جدوجہد میں قربانیوں کا تذکرہ کیا۔ انہوں نے بینکاک میں تعینات پاکستانی سفیر عاصم افتخار احمد کی یوم پاکستان کے سلسلے میں منعقدہ تقریب کی کوشش کو سراہا،بینکاک میں موجود پاکستانی کمیونٹی کی ایک بڑی تعداد نے یوم پاکستان کی تقریب میں شرکت کی۔