منگل‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2024 

مسئلہ کشمیرکو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کیا جائے، پاکستان کشمیری بھائیوں کی حمایت ہمیشہ جاری رکھے گا، تحریک انصاف

datetime 23  مارچ‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے رہنمائوں نے کہا ہے کہ چاہتے ہیں کہ تقسیم برصغیر کے نامکمل ایجنڈے یعنی مسئلہ کشمیرکو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کیا جائے، اس مقصد کیلئے پاکستان اپنے کشمیری بھائیوں کی اخلاقی، سیاسی اور سفارتی حمایت ہمیشہ جاری رکھے گا،ہم یہ بھی چاہتے ہیں کہ عالمی برادری بھی اس سلسلے میں اپنی ذمہ داری پوری کرے تاکہ علاقائی سلامتی اور پائیدار امن کا خواب شرمندہ تعبیر ہو سکے۔

پاکستان تحریک انصاف لاہور کی طرف سے 23مارچ یوم قرارداد پاکستان کی مناسبت سے ماڈل ٹائون میں تقریب کا انعقاد کیاگیا جس کی صدارت ولید اقبال نے کی جبکہ مہمان خصوصی سینیٹر چوہدری محمد سرور تھے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چوہدری محمد سرور نے کہا کہ پیپلز پارٹی سے تحریک انصاف کے اتحادکی خبریں بے بنیاد اور قیاس آرائیاں ہیں، تحریک انصاف نے بلوچستان اور ملک کی بہتری کیلئے سینیٹ میں یہ اہم قدم اٹھایا کیونکہ ہم سمجھتے ہیں کہ بلوچستان مضبوط ہوگا تو پاکستان مضبوط ہوگا ۔ انہوںنے کہا کہ تحریک انصاف ملک کی سب سے بڑی جماعت ہے، جس میں باشعور لوگوں کی اکثریت موجود ہے، ہم سمجھتے ہیں کہ انفرادی فیصلوں سے ملک کو نقصان پہنچا اس لئے قربانی دیکر بھی اجتماعی فیصلے کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوںنے کہاکہ برصغیر کے مسلمانوں کو قائداعظم ؒ کی دوراندیش قیادت میں ایک ایسی قوت عطا کر دی جس کی جمہوری جدوجہد کے نتیجے میں دنیا کی تار یخ و جغرافیہ دونوں تبدیل ہو گئے اوربے سمت قوم کو ایک واضح نظریاتی شناخت مل گئی، بساطِ عالم پر جس کا نقش دائمی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج کے دن ہم قیام پاکستان اور استحکام پاکستان کے لیے سر دھڑ کی بازی لگا دینے والے ان شہیدوں اور غازیوں کوخراجِ عقیدت پیش کرتے ہیں اور عزم کرتے ہیں کہ ان کے نقشِ قدم پر چلتے ہوئے وطنِ عزیز کی ترقی، خوشحالی اور سا لمیت کے لیے کبھی کسی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائے گا۔

ولید اقبال نے اپنے خطاب میں کہا کہ آج پاکستان کا دفاع مضبوط اور ناقابل ِ تسخیر ہے، ہماری روایتی و ایٹمی طاقت کا مقصد عالمی اورعلاقائی امن کو یقینی بنانا ہے، اسی لئے ہم پوری دنیا، خاص طور پر اپنے ہمسایوںکے ساتھ امن اور دوستی چاہتے ہیں لیکن بھارت کا غیرذمہ دارانہ طرزِ عمل اور اس کی طرف سے لائن آف کنٹرول اور ورکنگ بائونڈری کی مسلسل خلاف ورزی کے واقعات نے خطے کے امن کو دائو پر لگا دیا ہے۔

انہوں نے کہاکہ تحریک انصاف اپنے قومی ایام کو بھرپور انداز سے مناتی ہے تاکہ نوجوان نسل کو اپنے آبائواجداد کی قربانیوں سے آگاہ کرسکے۔ میاں حماد اظہر نے اپنے خطاب میں کہا کہ پاکستان گزشتہ چند برسوں سے دہشت گردی کے خلاف برسرِپیکار ہے۔ اس جنگ میں ہماری افواج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے کمال بہادری کے سا تھ کام کیا۔ ہمارے ان شہیدوں اور غازیوں کی قربانیوں کاہی نتیجہ ہے کہ آج پاکستان پہلے کی نسبت زیادہ محفوظ ہے۔

حامد خان نے کہا کہ ہمارے بزرگوںنے یہ پاک دھرتی بڑی قربانیوں سے حاصل کی اب نوجوان نسل کو اس کی حفاظت کرنی ہے، اس کو سنبھالنا ہے، اور اس کی طرف اٹھنے والی ہر میلی آنکھ کو نکال باہر کرنا ہے۔ انہوںنے کہاکہ آج کا دن ہمیں یہ احساس دلاتا ہے کہ عزم کرلیا جائے تو اللہ تعالیٰ کی مدد ضرور حاصل ہوتی ہے اس لئے ہمیں ہر وقت اپنے پاک وطن کیلئے پرعزم رہنا چاہئے۔

تقریب سے عمر چیمہ، ایم پی اے سعدیہ سہیل اور شنیلہ روت نے بھی خطاب کیا ۔ قبل ازیں چوہدری محمد سرور، حامد خان اور ولید اقبال نے پرچم کشائی کی ۔ اس موقع پر نعیم الحق،شیخ امتیاز محمود، ملک عثمان حمزہ، میاں اویس انجم،طارق حمید،طاہر رشید چوہدری،مبارک گل، عبدالمنان قادری،میاں سہیل اسماعیل، حارث بھنڈارہ، اویس یونس،رخسانہ نوید،سیدہ حنااورآپا صادقہ سمیت پی ٹی آئی کارکنوں کی کثیر تعداد موجود تھی۔ اس موقع پر ملکی تعمیر و ترقی اورخوشحالی کیلئے خصوصی طور پر دعا بھی کی گئی۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…