بدھ‬‮ ، 06 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

ڈی جی ایل ڈی اے کو کبھی زبانی حکم نہیں دیا ،مجھ سے ملک دشمنوں جیسا سلوک کیا جا رہا ہے، اسحاق ڈار کی نجی ٹی وی سے گفتگو

datetime 22  مارچ‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ ڈی جی ایل ڈی اے کو کبھی زبانی حکم نہیں دیا مجھ سے ملک دشمنوں جیسا سلوک کیا جا رہا ہے اپنا ملک سب سے زیادہ عزیز ہے اپنے ملک کے لئے قربانی دے رہا ہوں اپنے ملک کی ٹانگیں خود کھینچ رہے ہیں ۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا کہ مجھ سے دشمنوں جیسا سلوک کیا جا رہا ہے کی اآپ گھر کے سامنے سڑک کو وسیع کرنا چاہتے ہیں میں نے کبھی ڈی جی ایل ڈی اے کو زبانی حکم نہیں دیا کیا ڈی جی ایل ڈی اے فون کالز پر کام کرتا ہے انہوں نے کہا کہ ڈی جی ایل ڈی اے نے مجھ سے سڑک وسیع کرنے کی اجازت مانگی میں نے کہا کہ مجھے کوئی اعتراض نہیں ۔باقی رہائشیوں سے پوچھ لیں ۔ ڈی جی ایل ڈی اے کو چیف جسٹس کو پوری تفصیل بتانی چاہئے تھی انوہں نے کہاکہ میرے پاس کیا جادو کا منہ تھا جو سب کچھ سنبھالا ہوا تھا سٹاک ایکسچینج میں 30 کھرب کے نقصان کا ذمہ دار کون ہے میرے آنے کے بعد 100 ارب ڈالر قرضے کیسے بڑھ گئے یہ غلط اعداد و شمار ہیں انہوں نے کہاکہ ہم اپنے ملک کی ٹانگیں خود کھینچ رہے ہیں ۔ 2013 میں جمہوری کے تحت آئی ایم ایف کے پاس گئے تھے ہمیں آج بھی آئی ایم ایف کے پاس جانے کی ضرورت نہیں انہوں نے کہاکہ مجھے سب سے زیادہ اپنا ملک عزیز ہے دنیا دیکھ رہی ہے کہ ہم نے کیا تماشہ لگایا ہوا ہے میں اپنے ملک کے لئے قربانی دے رہا ہوں ۔انہوں نے کہا کہ میں نے ڈالر کی قیمت کو کنٹرول کر کے رکھا آج ڈالر کی قیمت میں واضح اضافہ ہوا ہے میں نے آئی ایم ایف کو خدا حافظ کہا تھا میری پالیسیاں چلیتیں تو آئی ایم ایف سے جان چھوٹ جاتی مگر میری پالیسیوں کو نہیں چلنے دیا گیا ۔ 28 جولائی کے بعد پاکستان دباؤ کا شکار ہو گیا افراط زر میں اضافہ ہوا آپ نے معیشت کو تباہ کر کے رکھ دیا ہے دیکھتا ہ وں ملک کی برآمدات کیسے بڑھتی ہیں۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…