بدھ‬‮ ، 06 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

نواز شریف نے اسامہ بن لادن سے کیا لیاتھا؟وہ جتنا بھی شرمائیں لیکن ان کی حکومت کو نگران حکومت کیلئے یہ کام تو کرنا ہی پڑے گا،اہم سیاسی شخصیت کے حیرت انگیزانکشافات

datetime 22  مارچ‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی) پیپلزپارٹی نے کہاکہ میاں صاحب نااہل ہو گئے لیکن غلطی سے سبق سیکھنا نہ سیکھا،میثاق جمہوریت پر پی پی نے عمل کیا اور نواز شریف رکاوٹ بنے،اگر پی پی میثاق جمہوریت پر عمل نہ کرتی تو نہ اٹھارویں ترمیم ہوتی

نہ میاں صاحب وزیراعظم بنتے۔ترجمان پیپلزپارٹی مولابخش چانڈیو نے نواز شریف کو جواب دیتے ہوئے کہاکہ میاں صاحب نے میثاق جمہوریت کو پیٹھ دکھائی تو نااہل ہوئے،نواز شریف خودفریبی کا شکار ہو کر اپنے جھوٹ کو خود ہی سچ سمجھ بیٹھے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ رسوائی پارلیمنٹ کو بے توقیر کرنے والوں کا مقدر ہے بلاول بھٹو ملک کا مستقبل اور وفاق کی علامت ہیں۔میاں صاحب آپ نے مخصوص سوچ اور مخصوص علاقے کی سیاست کر کے وفاق کو کمزور کیا۔ انہوں نے کہاکہ (ن) لیگ نے وفاق جو زخم لگائے بلاول بھٹو کی قیادت میں پی پی ان پر مرہم لگائے گی۔نواز شریف جتنا بھی شرمائیں لیکن ان کی حکومت کو نگران حکومت کیلئے پی پی سے مشاورت تو کرنا پڑے گی۔نواز شریف پہلے بھی چابی پر چلتے تھے اور اب بھی چابی بھرنے کے منتظر ہیں۔ا نہوں نے کہاکہ ووٹ کو عزت دو کا ڈھونگ رچانے والے نے پورے کے پورے انتخابات چرائے۔آئی جے آئی سے اسامہ بن لادن سے پیسے لینے اور کالا کوٹ پہننے تک نواز شریف نے سب چابی پر ہی کیا۔



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…