بدھ‬‮ ، 06 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

نوازشریف کا دور بہتر تھا یا آصف زرداری کا؟عمران خان نے اپنا فیصلہ سنا دیا

datetime 22  مارچ‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد( آن لائن )چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے نواز دور کی پرفارمنس زرداری حکومت سے بھی بْری قرار د یتے ہوئے کہا ہے کہ حکومتی نا اہلی کا سارا بوجھ عوام پر ڈال دیا گیا،حکومت نے ریکارڈ قرضے لیے اور ڈار نے معیشت پر جھوٹ بولے،مشرف دور کے بعد ہر چیز نیچے جانا شروع ہوگئی، 4 سال میں 10 ہزار ارب روپے قرض لیا گیا،موجودہ دورحکومت میں پاکستان کی برآمدات کم ہوئیں، ہماری بجلی اورگیس مہنگی ہے جس کی وجہ

سے ایکسپورٹ نہیں بڑھ رہی۔عمران خان نے نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مشرف دور کے بعد ہر چیز نیچے جانا شروع ہوگئی، نواز شریف دور کی آصف زرداری سے بھی بری کارکردگی رہی، 4 سال میں 10 ہزار ارب روپے قرض لیا گیا۔ انہوں نے کہاکہ آصف زرداری کے دور میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم تھیں، اب پٹرول کے ایک لیٹر پر 9 روپے اضافی دینے پڑیں گے۔عمران خان نے کہا حکومت کی نااہلی اور کرپشن نہ روکنے کی وجہ سے سارا بوجھ عوام پر ڈال دیا گیا، بجلی پر 3 نئے سرچارجز لگا دیئے گئے ہیں، برآمدات کم ہونے کی بڑی وجہ بجلی اور گیس کی قیمتیں زیادہ ہونا ہے۔ انہوں نے کہا درآمدات 54 ارب ڈالر تک پہنچ گئی ہیں، ہم قرضے بھی لے رہے ہیں اور ریزرو بھی نیچے جا رہے ہیں۔چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا ٹیکس دہندگان کی تعداد کم ہوئی ہے، 10سال پہلے ٹیکس فائلرز 21 لاکھ افراد تھے لیکنآج ٹیکس فائلرز کی تعداد ساڑھے بارہ لاکھ ہے۔ انہوں نے کہا اسحاق ڈار نے برآمدات کا برا حال کر دیا، عام آدمی کی قوت خرید کم ہو گئی ہے، گزشتہ سال جولائی میں 71 روپے فی لیٹر پٹرول کی قیمت تھی جو اب 95 روپے پر پہنچ گئی۔برصغیر میں دوسرے ممالک اوپر اور ہم نیچے جارہے ہیں۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…