لاہور( این این آئی )سابق وزیراعظم محمد نواز شریف کی میڈیا نشریات پر پابندی کے لیے ایک اور درخواست دائر کر دی گئی ۔سید محمد جاوید اقبال جعفری کی جانب سے دائر درخواست میں کہا گیا ہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد نواز شریف مسلسل عدلیہ مخالف تقاریر کر رہے ہیں ۔ یہ اقدام بغاوت کے زمرے میں آتا ہے ۔
نواز شریف کی تقاریر سے ملکی سالمیت کو خطرہ جبکہ نسلی اور مذہبی امتیاز کو فروغ مل رہا ہے ۔درخواست گزار نے موقف اپنایا کہ ہائیکورٹ نے انہی وجوہات کی بنا پر قائد ایم کیو ایم کی تقاریر پر پابندی عائد کر رکھی ہے ۔ استدعا ہے کہ فاضل عدالت نواز شریف کی تقاریر کی نشریات اور اشاعت پر پابندی عائد کرے ۔