لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) مسلم لیگ (ن) کے ایم پی اے مسرور نواز جھنگوی کو نااہل قرار دے دیا گیا، ایک نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق لاہور ہائی کورٹ میں ایم پی اے مولانا مسرور نواز جھنگوی کی اہلیت سے متعلق دائر درخواست پر سماعت ہوئی، اس درخواست میں ذوالقرنین رضا نے موقف اختیار کیا کہ مولانا مسرور نواز 17 کیسز میں ملوث ہیں اور ان کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے اور ان کا نام فورتھ شیڈولڈ لسٹ میں بھی شامل ہے، درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ الیکشن کمیشن کو مسرور جھنگوی
کے خلاف درخواست دی ہے مگر الیکشن کمیشن فیصلہ نہیں کر رہا۔ درخواست گزار کا موقف سننے کے بعد لاہور ہائی کورٹ نے درخواست نمٹاتے ہوئے الیکشن کمیشن کو پی پی 78 سے کامیاب امیدوار مسرور نواز جھنگوی کی اہلیت سے متعلق فیصلہ سنانے کی ہدایت کر دی۔ راشدہ یعقوب کے نااہل ہو جانے کے بعد پی پی 78 جھنگ کی نشست خالی ہوتی تھی جس پر مسرور نواز جھنگوی کامیاب ہو گئے تھے، نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق دوران سماعت ہی عدالت نے مسرور نواز جھنگوی کو نااہل قرار دے دیا۔