بدھ‬‮ ، 24 جون‬‮ 2026 

بغاوت اورمملکت کے خلاف سازش ،حسین حقانی کے خلاف کارروائی شروع، بڑا قدم اُٹھالیاگیا

datetime 21  مارچ‬‮  2018 |

کراچی (این این آئی) پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما اور سابق سفیرحسین حقانی کے خلاف ملکی سالمیت کو نقصان پہنچانے کے الزام میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما اورسابق سفیر برائے امریکا

حسین حقانی کےخلاف ایم اے جناح روڈ کے قریب پریڈی تھانے میں مولوی اقبال حیدرایڈوکیٹ کی درخواست پرمقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ ایس ایس پی ساوتھ سرفرازنواز کے مطابق مقدمے میں حسین حقانی پرٹی وی شوزمیں بیٹھ کرپاکستان کی سالمیت کے خلاف باتیں کرنے کا الزام ہے۔رواں ماہ کے آغازمیں بھی سپریم کورٹ نے میموگیٹ کیس میں حسین حقانی کے خلاف فوجداری مقدمہ درج کرنے کا حکم دے دیا تھا۔ حسین حقانی میموگیٹ کیس میں مفرور ہیں اور ایف آئی اے انہیں انٹرپول کے ذریعے امریکا سے گرفتار کرکے وطن واپس لانے کی کوشش کر رہی ہے۔واضح رہے کہ 2011 میں امریکا نے ایبٹ آباد میں ایک گھر پر حملہ کرکے القاعدہ کے سربراہ اسامہ بن لادن کو قتل کردیا تھا، جس کے بعد اس وقت امریکا میں مقرر پاکستان کے سفیر حسین حقانی کی جانب سے امریکی تاجر منصور اعجاز کی وساطت سے امریکی حکام کو مبینہ طور پر ایک خط بھیجا گیا تھا۔ جس میں کہا گیا تھا کہ آپریشن کے بعد پاکستان میں فوجی بغاوت کا خطرہ ہے اس لئے امریکا پاکستان میں برسراقتدار جمہوری حکومت کی مدد کرے۔



کالم



فورنگ میں ایک رات


ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…