منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

زرمبادلہ ذخائر 34 مہینوں کی کم ترین سطح پر، ’’گرے لسٹ‘‘ میں شامل ہونے کے بعد اب پاکستان کے ساتھ کیا ہوگا؟ عالمی ریٹنگ ایجنسی( موڈیز) کے انکشافات

datetime 21  مارچ‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) عالمی ریٹنگ ایجنسی (موڈیز )نے کہا ہے کہ سی پیک منصوبے مکمل ہونے سے پاکستان کی برآمدات بڑھیں گی، پاکستان کے تجارتی خسارے میں اضافہ سی پیک درآمدات کے سبب ہے اور ترسیل زر مزید بہتر ہونے کے امکان ہیں۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق بدھ کو اپنی رپورٹ میں موڈیز نے کہا ہے کہ پاکستان میں مقامی طلب کے سبب بیرون کھاتوں پر دباؤ ہے۔ پاکستان کا تجارتی خسارہ کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ بڑھنے کی وجہ ہے۔ موڈیز نے اپنی رپورٹ میں کہا کہ پاکستان کے تجارتی خسارے میں

اضافہ سی پیک درآمدات کے سبب ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان میں برآمدات اور ترسیلات زر مزید بہتر ہونے کے امکان ہیں۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ خام تیل کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کی وجہ سے ترسیلات بڑھ سکتی ہیں ۔ موڈیز نے کہا کہ سی پیک منصوبے مکمل ہونے سے پاکستان کی برآمدات بڑھیں گی۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مقامی وجوہات اور سی پیک سرمایہ کاری مضبوط نمو کا سبب ہوگا۔ موڈیز نے اپنی رپورٹ میں کہا کہ زرمبادلہ ذخائر 34 مہینوں کی کم ترین سطح 12.1ارب ڈالر ہوگئے ، مرکزی بینک کے ذخائر ڈھائی ماہ کی درآمدات کے مساوی ہیں جبکہ مالی سال 2018ء میں معاشی نمو 5.5 فیصد رہے گی۔ رپورٹ کے مطابق عام انتخابات سے پہلے شرح سود میں جارحانہ اضافے کی توقع نہیں۔ رپورٹ کے مطابق پاکستان کو گرے لسٹ میں شامل کرنے سے قرض لینے میں مشکل نہیں ہوگی۔ رپورٹ کے مطابق عالمی مارکیٹ سے پیسہ لینے میں کوئی رکاوٹ نہیں ہوگی، پاکستان کے قرضوں میں بڑا حصہ بیرونی قرضہ ہے۔ رپورٹ میں کہاگیا ہے کہ پاکستان 2012ء سے 2015ء تک گرے لسٹ میں رہا ہے۔ پاکستان 2012ء تا 2015ء تک آئی ایم ایف پروگرام میں بھی گیا۔



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…