اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) نیب کو پیراگون ہاﺅسنگ سکیم سکینڈل کی تفتیش کے دوران گرفتار ملزم احد چیمہ کے لیپ ٹاپ سے مزید ڈیٹا مل گیا۔نجی ٹی وی نے دعویٰ کیا ہے کہ احد چیمہ کے لیپ ٹاپ سے مزید ڈیٹا حاصل کرلیا گیا ہے جس کے بعد کیس میں نہ صرف اہم پیشرفت ہوئی ہے بلکہ مزید گرفتاریاں بھی کی جاسکتی ہیں۔ نیب ذرائع نے بتایا کہ
احد چیمہ کے لیپ ٹاپ سے ملنے والے ڈیٹا سے ملزم احد چیمہ کے نام پر مزید 49 کنال اراضی کاانکشاف ہوا ہے، اس کے علاوہ یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ گرفتار ملزمان الحرم گارڈن سوسائٹی کے شریک مالک تھے اور16 کروڑ روپے پیراگون سوسائٹی کے اکائونٹ سے ٹرانسفر ہوئے۔واضح رہے کہ احد چیمہ اس وقت جسمانی ریمانڈ پر ہیں۔