منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

’’پہلے کرپشن کا حساب دو‘‘نواز شریف کے نعرے ’’ووٹ کو عزت دو‘‘ کے مقابلے میں تحریک انصاف نے بھی نیا نعرہ متعارف کروا دیا

datetime 21  مارچ‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(ا ین این آئی)تحر یک انصاف کور کمیٹی کے رکن وسینیٹر چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ ووٹ کو عزت دو کا نعرہ لگانیوالوں پہلے ’’کر پشن کا حساب دو ‘‘کر پشن سب سے بڑی عوامی ’’ٹارگٹ کلنگ ‘‘ہیں ‘اب کوئی چور ’’شور ‘‘مچا کر احتساب سے بچنا نہیں چاہیے اس ملک اور پار لیمنٹ کو کر پٹ سیاستدانوں سے ہمیشہ کیلئے پاک کر نا ہوگا ‘تحر یک انصاف اور قوم کرپشن کے خلاف جنگ میں متحد ہے۔

اور قومی اداروں کے ساتھ کھڑی ہے ۔بدھ کے روز اپنے دفتر میں تحر یک انصاف کے وفود گفتگو کرتے ہوئے تحر یک انصاف کور کمیٹی کے رکن وسینیٹر چوہدری محمدسرور نے کہا کہ پاکستان میں اس وقت کر پشن ‘مہنگائی اور بے روگاری سمیت دیگر مسائل کی وجہ سے عوام بدترین مسائل کا شکار ہے اور اس میں کوئی شک نہیں ملک میں ہونیوالی کر پشن سے بڑی کوئی اور عوامی ٹارگٹ کلنگ نہیں ہے اس لیے ملک کو کر پشن اور لوٹ مار کے نظام اور سیاستدانوں سے پاک کر نا ہوگا ۔ انہوں نے کہا کہ نیب سمیت تمام قومی اداروں کی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ ملک میں کر پٹ لوگوں کے خلاف آئین وقانون کے مطابق کاروائی کر یں۔انہوں نے کہا کہ (ن) لیگی قیادت بے گناہ ہے تو اس کے ثبوت کیو ں نہیں دیتی ؟ اور جیل نظر آنے پر (ن) لیگ والے شور مچا کر قوم کو بے وقوف بنانے کی کوشش کر رہے ہیں مگر وہ اس میں کامیاب نہیں ہوں گے ‘تحر یک انصاف پنجاب سمیت پورے ملک میں آئندہ عام انتخابات میں مخالفین کو شکست سے دوچار کریں گی ۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…