بدھ‬‮ ، 06 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

پی ایس ایل کا کامیاب انعقاد امن و امان کی بہتر صورتحال کی غمازی کرتا ہے،مریم اورنگزیب

datetime 21  مارچ‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آئی این پی) وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ پی ایس ایل کا کامیاب انعقاد امن و امان کی بہتر صورتحال کی غمازی کرتا ہے،صوبائی حکومتوں کے تعاون اورمسلح افواج کی بے مثال قربانیوں سے دہشت گردی مٹ رہی ہے، پاکستان میں امن و امان کی صورتحال بہتر ہونے سے عالمی کھیلوں کی واپسی اورکھیل کے میدان آبادہورہے ہیں، مسلم لیگ (ن) نے منشور میں کیے گئے تمام وعدے پورے کر دکھائے،وزیراعلی پنجاب محمد شہباز شریف کی ذاتی دلچسپی سے لاہور میں بین الاقوامی کھلاڑیوں کی آمد سے کھیلوں کی سرگرمیاں فروغ پا رہی ہیں ۔

قوم کا جذبہ بڑھا رہی ہیں۔وہ بدھ کو یہاں تقریب سے خطاب کر رہی تھیں۔ وزیرمملکت اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا کہ پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل)کا کامیاب انعقاد امن و امان کی بہتر صورتحال کی غمازی کرتا ہے، یہ موجودہ جمہوری حکومت کے ویژن کے تحت واضح پالیسی کا ثمر ہے، صوبائی حکومتوں کے تعاون اورمسلح افواج کی بے مثال قربانیوں سے دہشت گردی مٹ رہی ہے، ہمارے شہدانے اپنے لہو سے امن کے دیئے جلائے، پاکستان میں امن و امان کی صورتحال بہتر ہونے سے عالمی کھیلوں کی واپسی اورکھیل کے میدان آبادہورہے ہیں، موجودہ حکومت کی دور رس پالیسیوں اور دانشمندانہ فیصلوں سے ملک ترقی وخوشحالی کی شاہراہ پر گامزن ہے۔ انہوں نے کہا کہ 2013میں ملنے والے چیلنجز سے نبردآزما ہوکر آج پرامن،اندھیروں سے پاک پاکستان میں زندگی رواں ہے،پاکستان مسلم لیگ (ن) نے منشور میں کیے گئے تمام وعدے پورے کر دکھائے ہیں، سابقہ ادوار میں صرف کھوکھلے نعرے لگائے گئے ،وزیراعلی پنجاب محمد شہباز شریف کی ذاتی دلچسپی سے لاہور میں بین الاقوامی کھلاڑیوں کی آمد سے کھیلوں کی سرگرمیاں فروغ پا رہی ہیں، قوم کا جذبہ بڑھا رہی ہیں،پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل)کے میچز کے لئے سکیورٹی کے بہترین انتظامات پر حکومت پنجاب کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں، پاکستان میں کرکٹ کی بحالی کیلئے نجم سیٹھی کی قیادت میں پی سی بی نے گراں قدر کردار ادا کیا جو لائق تحسین ہے، لاہور میں پی ایس ایل میچز دیکھنے کے لئے آنے والے شہریوں کا جذبہ اور ولولہ لائق تحسین ہے ،لاہور کے لوگوں نے اپنی روایات کو برقرار رکھتے ہوئے پی ایس ایل کے کھلاڑیوں کا پرتپاک خیر مقدم کیا،لاہور کی میزبانی پی ایس ایل کھلاڑیوں کے دلوں میں ہمیشہ زندہ رہے گی ۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…