جمعہ‬‮ ، 16 مئی‬‮‬‮ 2025 

’’سکول آف کرپشن کا پرنسپل سامنے آگیا‘‘پاکستانی حکمرانوں کو کرپشن سکھانے والا یہ پڑھالکھا شخص جانتے ہیں کون ہے؟ نیب اگراس کو پکڑ کر مروڑے تو سب کچھ اگل دیگا، اب تک کیا بڑی وارداتیں کر رکھی ہیں؟ رئوف کلاسرا کےتہلکہ خیز انکشافات

datetime 21  مارچ‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)سابق وفاقی سیکرٹری خزانہ ڈاکٹر وقار مسعود خان وہ وارداتیا ہے جس نے ہرحکومت کے ساتھ مل کر وارداتیں کیں، اگر نیب اس کی گردن پکڑ کر مروڑ دے تو پچھلے 20 سال کے فراڈز کا پیسہ باہر آجائے گا، معروف صحافی رئوف کلاسرا کے تہلکہ خیز انکشافات سامنے آگئے۔ تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے معروف صحافی رئوف کلاسرا

کا کہنا تھا کہ سا بق وفاقی سیکرٹری خزانہ ڈاکٹر وقار مسعود خان وہ وارداتیا ہے جس نے ہرحکومت کے ساتھ مل کر وارداتیں کیں، اگر نیب اس کی گردن پکڑ کر مروڑ دے تو پچھلے 20 سال کے فراڈز کا پیسہ باہر آجائے گا۔ رئوف کلاسرا نے انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ سا بق وفاقی سیکرٹری خزانہ ڈاکٹر وقار مسعود خان حکمرانوں کو کرپشن کے طریقے بتاتے ہیں ، مالی غبن پر آصف زرداری کے ساتھ جیل میں رہے اور جب مشرف کا دور آیا تو ان کا ان کے ساتھ دلی(بھارت) کا کوئی تعلق نکل آیا جس کے بعد مشرف نے کہا کہ اتنے بڑے وارداتیے سے ہمیں فائدہ اٹھانا چاہیے اور انہیں وزارت خزانہ کا ترجمان لگادیا ، یہ اس دور میں شوکت عزیز کے انتہائی چہیتے رہے۔ اس کے بعد اسحاق ڈار نے کہا کہ اتنے بڑے وارداتیے کو زرداری کے ساتھ نہیں ان کے ساتھ ہونا چاہیے۔ رؤف کلاسرا نے کہا کہ موجودہ دور حکومت میں جتنے بھاری قرضے لیے گئے یہ ڈاکٹر وقار مسعود لے کر گئے ہیں۔ بھارتی کمپنی ریلائنس کو جو قرضہ ڈھائی فیصد پر ملا یہ ساڑھے 8 فیصد پر لے کر آئے اور یہ کسی کو جواب دہ بھی نہیں رہے، سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ میں انہوں نے چیئرمین سلیم مانڈوی والا کو جھاڑ بھی پلادی تھی ۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر وقار مسعود ہی موجودہ حکومت کی مدت شروع ہونے پر 480 ارب روپے کے گردشی قرضوں کی ادائیگی کے روح رواں ہیں،

اس کے علاوہ ان پر کسٹم کے 326 ارب روپے اور ڈاکٹر عاصم کے سارے کیسزبھی انہی کے گرد گھومتے ہیں۔ نیب تھوڑی سی ہمت کرے اور انہیں اٹھائے اگر پچھلے 20 سال کے فراڈ پکڑنے ہیں تو اس بندے کے پاس ساری تفصیلات موجود ہیں اور یہ وہ انکشافات کریں گے کہ سب حیران رہ جائیں گے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



7مئی 2025ء


پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…