بدھ‬‮ ، 06 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

توہین عدالت کی درخواست پر وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو نوٹس جاری

datetime 21  مارچ‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( این این آئی) لاہور ہائیکورٹ نے توہین عدالت کی درخواست پر وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا ۔گزشتہ روز لاہور ہائیکورٹ کے مسٹر جسٹس شاہد کریم نے قانون دان اے کے ڈوگر کی درخواست پر سماعت کی ۔درخواست گزار کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ ملک میں پانی کی قلت دور کرنے اور بجلی بحران کو ختم کرنے کے لیے کالا باغ ڈیم کی تعمیر ضروری ہے۔

لیکن آنے والی حکومتوں نے سیاسی بنیادوں پر کالا باغ ڈیم نہ بنایا ۔لاہور ہائی کورٹ نے اس کی درخواست منظور کی اور عدالتی فیصلے کی روشنی میں مشترکہ مفادات کی کونسل کو کالا باغ ڈیم بنانے کی ہدایت کی گئی ۔مشترکہ مفادات کونسل کے سربراہ وزیراعظم پاکستان جبکہ چاروں وزرائے اعلیٰ اسکے ممبر ہیں ۔عدالت کے فیصلے پر وزیراعظم نے مشترکہ مفادات کونسل کے سربراہ کی حیثیت سے ابھی تک کوئی عملدرآمد نہیں کیا ۔لہٰذا معزز عدالت سے استدعا ہے کہ عدالتی فیصلے کی تعمیل نہ کرنے پر وزیراعظم پاکستان کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی عمل میں لائے جائے ۔ جس پر فاضل عدالت نے شاہد خاقان عباسی کو 17 مئی کیلئے نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا ۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…