بدھ‬‮ ، 24 جون‬‮ 2026 

’’آج کے بعدمیں پی ٹی آئی کی حمایت نہیں کروں گی‘‘عامر لیاقت کی شمولیت کے بعدمعروف خاتون صحافی نے زوردار اعلان کردیا،تحریک انصاف کو ہلاکر رکھ دیا

datetime 20  مارچ‬‮  2018 |

لاہور(نیوزڈیسک)’’آج کے بعدمیں پی ٹی آئی کی حمایت نہیں کروں گی‘‘عامر لیاقت کی شمولیت کے بعدمعروف خاتون صحافی نے زوردار اعلان کردیا،تحریک انصاف کو ہلاکر رکھ دیا، تفصیلات کے مطابق عامر لیاقت حسین کی تحریک انصاف میں شمولیت پر مختلف حلقوں میں شدید ردعمل جاری ہے ، تحریک انصاف میں اندرونی مخالفت کے بعد اب معروف صحافی مہرتارڑ بھی عامر لیاقت حسین کی مخالفت میں بول پڑیں اور تحریک انصاف سے ’’الگ‘‘ ہونے کا اعلان کردیا،

مہر تارڑ نے مسلسل ٹویٹس میں اپنے شدیدردعمل کا اظہار کیا، مہر تارڑ نے کہا کہ میں بطور سپورٹر اور ووٹر تحریک انصاف سے اب الگ ہورہی ہوں ،انہوں نے دکھ کا اظہار کیا کہ ’’تحریک انصاف کے لئے یہ مذاق تھا جو میں کارکن نہ ہونے کے باوجودبھی گزشتہ چھ سال سے اس کی حمایت کرتی رہی،انہوں نے کہا کہ جو لوگ موقع کا فائدہ اٹھاتے ہوئے عزت پر وارکرتے ہیں، سیاسی خیالات بدلتے ہیں، نظریہ بدلتے ہیں، جھوٹ پھیلاتے ہیں اور یہ سب ملک اور مذہب کے نام پر کرتے ہیں وہ قابل مذمت ہیں، مہر تارڑ کے ٹویٹس پر سوشل میڈیا پر تحریک انصاف کے کارکنوں نے فوری ردعمل کا اظہار کیا اور متعدد کارکن ان سے تحریک انصاف نہ چھوڑتے کی اپیل کرتے رہے۔واضح رہے کہ معروف اینکر پرسن عامر لیاقت حسین نے پاکستان تحریک انصاف میں غیر مشروط شمولیت اختیار کر لی۔ پی ٹی آئی رہنما عمران اسماعیل نے ایک نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ عامر لیاقت کی شمولیت کے فیصلے میں عمران خان کا کوئی عمل دخل نہیں، پارٹی کی خواہش ہے کہ عامرلیاقت کو پی ٹی آئی میں ہونا چاہیے۔ عامر لیاقت کو کراچی سے ٹکٹ دینے کے حوالے سے سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ عامر لیاقت نے غیر مشروط طور پر پارٹی کا حصہ بننے کی رضا مندی ظاہر کی ہے لہذا کسی بھی حلقے کا ٹکٹ دینے کے حوالے سے ابھی کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا۔ انہوں نے مزید یہ بھی بتا یا کہ اس بڑے فیصلے میں عمران خان کی رضا مندی بھی شامل ہے۔



کالم



فورنگ میں ایک رات


ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…